رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:45 24.3.2023

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر افسوس کا اظہار

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس، فائل فوٹو
امریکی نائب صدر کاملا ہیرس، فائل فوٹو

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت افسردہ ہیں کہ پچھلے ایک سال سے افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول میں جانے پر پابندی ہے اور افغان خواتین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں۔

نائب صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔

اسی دوران افغان خواتین اور انسانی حقوق کے لیے امریکہ کی خصوصی ایلچی رینا امیری نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کے بہت سے وعدوں کے باوجود بچیوں کے لیے اسکولوں کے دروازے بند ہیں۔

20:50 24.3.2023

ساڑھے تین سو سے زیادہ افغان تارکین وطن پاکستان سے کینیڈا منتقل

کینیڈا 40 ہزار افغان تارکین کو آباد کرے گا۔
کینیڈا 40 ہزار افغان تارکین کو آباد کرے گا۔

کینیڈا کی حکومت نے 354 افغان تارکین وطن کو جمعرات کے روز پاکستان سے کنیڈا منتقل کیا ہے جس کے بعد اگست 2021 سے اب تک کینیڈا آنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد انتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پروگرام کے مطابق ، کم از کم 40,000 افغان مہاجرین کو جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے کینیڈا میں آباد کرنا ہے۔

20:54 24.3.2023

پابندیاں ختم کیے جانے پر ہی امریکہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں: طالبان وزیر خارجہ

طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی۔ فائل فوٹو
طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی۔ فائل فوٹو

طالبان کے عبوری وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان پابندیاں ختم کرنے کی شرط پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

نشریاتی ادارے الجزیرہ کے لیے اپنے ایک مضمون میں طالبان وزیرِ خارجہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس وقت افغانستان کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔

تاہم انہوں نے امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کو ان مشکلات کا سبب قرار دیا ہے۔

امیر خان متقی نے اپنے مضمون میں خواتین پر عائد پابندیوں اور دہشت گرد تنظمیوں کے خلاف اقدامات سمیت ان تحفظات کا کوئی ذکر نہیں کیا جن کے باعث طالبان حکومت کو عالمی سطح پر تنقید اور سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔

21:08 24.3.2023

طالبان کی تحویل میں موجود امریکی شہریوں کے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو

امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکام کی تحویل میں موجود 44 امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے افغانستان سے انخلا کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی کانگریس میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محکمۂ خارجہ نے طالبان حکومت کے قیام کے بعد 975 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکلنے میں مدد فراہم کی ہے، جب کہ 175 ایسے افراد اب بھی وہاں موجود ہیں جو خود کو امریکی شہری بتاتے ہیں۔

انٹنی بلنکن نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر طالبان حکام کی تحویل میں موجود افراد اور ان کے اہلِ خانہ کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG