رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

15:27 22.8.2022

عراق: مزار پر مٹی کے تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک

عراق کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ وسطی عراقی صوبے کربلا میں مٹی کے تودے گرنے سے شیعہ مسلمانوں کا ایک مزا ر منہدم ہو جانے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز مٹی کے تودے گرنے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے کےنیچے سے زندہ بچ جانے والے چھ افراد کو نکالا ۔

بیان میں کہا گیا کہ ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کی صورت میں تلاش اورانہیں بچانے کی کارروائِی جاری ہے۔

قطرت الامام علی کا مزار کربلا کے مرکز سے تقریباً 28 کلومیٹر کے فاصلے پر مغربی صحرا میں واقع ہے۔

سول ڈیفنس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ سیلن کی وجہ سے مٹی کے تودے گرے ، جو مزار کی چھت سے ٹکرائے اور اس کے گرنے کی وجہ بنے۔

عراق کی پاپولر موبیلائزیشن فورسز کی نرس، دافع اللہ نعیم، کا کہنا تھا

"تودے گرنے کی وجہ یہ ہے کہ پہاڑ سیلن زدہ ہو رہا تھا اور بدقسمتی سے کسی نے اس پر توجہ نہیں دی، اور اس وجہ سے ایک بڑی چٹان گری اور اس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرے۔

18:41 22.8.2022

بھارت میں موسلادھار بارشیں اور سیلاب،40 افراد ہلاک

ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی شدید بارشوں ، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی شدید بارشوں ، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

شمالی بھارت میں گزشتہ تین دن میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور دوسرے لاپتہ ہیں۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہمالیائی ریاست ہماچل پردیش میں مٹی کے تودے گرنے سے اور سیلاب کے باعث کم از کم 36 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہونے کے بعد ریلیف کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں

ہفتے کے روز ہمسایہ ریاست اتراکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

18:46 22.8.2022

متحدہ عرب امارات چھ برسوں بعد ایران میں اپنا سفیر تعینات کرنے پر آمادہ

متحدہ عرب امارات چھ برسوں میں پہلی بار ایران میں اپنے سفیر کی بحالی کا اراد ہ رکھتا ہے۔ اس بات کا اعلان ، اماراتی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایسے میں کیا، جب خلیجی عرب فیڈریشن اس ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں اضافہ کر رہی ہے جسے وہ طویل عرصے سے ایک علاقائی خطرہ خیال کرتی رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق ایران میں امارات کے سفیر سیف محمد الزابی دونوں پڑوسی ملکوں اور خطے کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آنے والے دنوں میں تہران واپس جائیں گے ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اقدام ایسے میں کیا جارہا ہے جب امریکی اور ایرانی سفارت کار عالمی طاقتوں کےساتھ تہران کےتاریخی جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے سولہ ماہ کے مذاکرات کا سلسلہ اب ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

14:25 23.8.2022

نیوزی لینڈ میں کرونا وبا پر حکومتی اقدامات کے خلاف مظاہرہ

کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ فائل فوٹو
کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں وبا کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے ناراض تقریباً دو ہزار مظاہرین ملک کی پارلیمنٹ کے باہر اکٹھے ہوئے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ چھ ماہ قبل کی اس کارروائی کو نہیں دہرایا جائے گا جس میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے گراونڈز پر تین ہفتے سے زیادہ ڈیرے ڈالے رکھے تھے ۔

بہت سے مظاہرین نے کہا ہے کہ ان کا یہاں رکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب پولیس نے سڑکیں بند کرکے، رکاوٹیں کھڑی کرکے اور مظاہرین کو پارلیمنٹ کے احاطے میں خیمے لانے پر پابندی لگا کر یہ یقینی بنایا لیا ہے کہ وہ دوبارہ قابض نہ ہو جائیں۔

گزشتہ احتجاج کے دوران دارالحکومت میں بہت زیادہ انتشار پھیلا تھا اور افراتفری پر ختم ہوا تھا کیونکہ پارلیمنٹ گراؤنڈ سے جاتے وقت مظاہرین نےاپنے خیموں کو آگ لگا دی تھی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تھا ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG