رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:13 24.2.2023

طالبان انسانی حقوق کے زیر حراست کارکنوں کو رہا کریں: رچرڈ بینیٹ نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ رچرڈ بینیٹ۔ فائل فوٹو
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ رچرڈ بینیٹ۔ فائل فوٹو

انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس سادات اور انسانی حقوق کے لیے کوشاں دوسرے افغان کارکنوں کو رہا کریں۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ طالبان حکام کی جانب سے جبری حراست میں لیے گئے ، سول کارکنوں ،نرگس سادات، ذکریا اوسولی، ابراہیم مشعل اور دیگر کی فوری غیر مشروط رہائی کے لیے اپنی اپیل کو دہراتے ہیں ، اور ان کی حفاظت اور بہبود کی یقین دہانی کی درخواست کرتے ہیں۔

22:25 24.2.2023

یورینیم کو صرف 60 فی صد تک افزودہ کرنے کی صلاحیت ہے: ایران

ایران کے ایک جوہری ری ایکٹر کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو
ایران کے ایک جوہری ری ایکٹر کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو

ایران نے اپنے سویلین جوہری پروگرام کے تحت یورینیم کی 84 فی صد خالص افزودگی کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

ایرانی سویلین جوہری پروگرام کے ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ ایران صرف 60 فی صد خالص یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

حال ہی میں نشریاتی ادارے بلومز برگ نے جوہری انسپیکٹرز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران 84 فی صد خالص یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکا ہے۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اس رپورٹ کی تردید نہیں کی تھی۔

ایران نے یورینیم افزودگی سے متعلق اس رپورٹ کو ’سازش‘ قرار دیا ہے۔

21:51 27.2.2023

افغانستان میں دھماکہ خیز مواد کی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر ،او چا ، نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہائیوں کی جنگ کی وجہ سے افغانستان دنیا میں دھماکہ خیز مواد کی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

2023 میں، مطالبہ کیا گیا تھا کہ سروے، دھماکہ خیز مواد کو ٹھکانے لگانے، بارودی سرنگوں کی صفائی، رسک ایجوکیشن اور سروائیور سپورٹ کے لیے تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ 49 لاکھ ضرورت مند افراد میں سے 14 لاکھ کی مدد کی جا سکے۔

21:57 27.2.2023

میکسیکو: انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف احتجاج

میکسیکو سٹی میں انتخابی قوانین میں اصلاحات کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ۔ 26 فروری 2023
میکسیکو سٹی میں انتخابی قوانین میں اصلاحات کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ۔ 26 فروری 2023

میکسیکو میں انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اوبراڈور کی جانب سے متعارف کرائے گئے قوانین جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ برائن نکولس نے بھی ایک ٹویٹ میں مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میکسیکو میں آزاد اور خودمختار انتخابی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔

مجوزہ قوانین کے تحت انتخابی عملے کی تنخواہوں کی کٹوتی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کرنے والے شہریوں کے ٹریننگ پروگرامز میں کمی کی جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG