رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:40 22.2.2023

افغان صوبے ہلمند میں ویڈیو رپورٹنگ پر پابندی لگا دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان حکام نے صحافیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ویڈیو رپورٹنگ نہیں کریں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحافی طالبان حکام یا کسی بھی عام شہری کا ویڈیو انٹرویو نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان کی تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے افغان صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سخت مشکلات اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کے باعث کئی میڈیا ادارے بند ہو چکے ہیں۔

افغان میڈیا کی مختلف تنظیموں نے طالبان کی وزارتِ اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہلمند میں لگائی گئی اس پابندی کی وضاحت کرے۔

وزارت نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

22:45 22.2.2023

برطانیہ: ہفتے میں چار دن کام کا تجربہ کامیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کا ایک حالیہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

گزشتہ برس جون سے دسمبر کے درمیان 61 کمپنیوں کے تین ہزار ملازمین سے ہفتے میں چار دن کام کرایا گیا تھا۔

اس تجربے کے بعد 61 میں سے 56 کمپنیوں نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل میں بھی چار دن کے ورک ویک کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

ٹرائل میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن کام کرنے سے ان کی پرسنل اور ورک لائف میں توازن پیدا ہوا ہے۔

ٹرائل کے نتائج کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں ملازمین کے جاب چھوڑنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں

21:55 23.2.2023

طالبان کی کارروائی میں داعش کا لیڈر ابو عثمان کشمیری ہلاک

امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں اس خبر کو خوش آئندقرار دیا ہے کہ داعش کا رہنما اور سرکردہ دہشت گرد اعجاز امین آہنگر، جسے ابو عثمان کشمیری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، طالبان کی کارروائی میں مارا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے دوحہ معاہدے میں داعش کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا تھااورکشمیری کا خاتمہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ کم از کم کسی حد تک ایسا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد افغان اور امریکی مفادات کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ اور طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ بیٹھیں اور معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے ایک روڈ میپ تیار کریں۔

22:35 23.2.2023

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا نمیبیا کا دورہ

امریکی خاتون اول نمیبیا کے اپنے دورے میں وہاں کی خاتون اول مونیکا گیگوس کے ساتھ۔ 23 فروری 2023
امریکی خاتون اول نمیبیا کے اپنے دورے میں وہاں کی خاتون اول مونیکا گیگوس کے ساتھ۔ 23 فروری 2023

امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے جمعرات کو نمیبیا کی خاتون اول مونیکا گینگوس اور ان کے شوہر صدر ہیج گینگوب کے ساتھ ایک باوقار ریاستی ظہرانے میں شرکت کی۔

انہوں نے نمیبیا کی متحرک جمہوریت کی تعریف کی۔

بائیڈن نے کہا ، "مجھے یہاں ایک مضبوط جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے‘‘۔

جمعرات کو نمیبیا کی آزادی کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے ایوان بالا کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ بھی ہے۔

نمیبیا کی خاتون اول کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کو دسمبر میں واشنگٹن میں یو ایس افریقہ لیڈرز سمٹ میں ملاقات کے بعد آنے کی دعوت دی تھی۔

جل بائیڈن دارالحکومت ونڈہوک کے قریب امریکی مالی اعانت سے چلنے والے ایک منصوبے کا بھی دورہ کریں گے، جو خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی مواقع اور صحت کے وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اور جمعہ کو، وہ یونیورسٹی کے طلباء سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کریں گی۔

بدھ کو ملک پہنچنے کے بعد، جل بائیڈن نے کہا کہ نمیبیا کا انتخاب اس کی مثبت توانائی اور حیات پذیری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ افریقی براعظم میں اپنی انتظامیہ کے عہدے داروں کو بھیجیں گے جس کے بعد جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے پر جانے والی پہلی اعلیٰ شخصیت ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG