رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

04:03 16.2.2023

داعش خراسان گروپ بین الاقوامی برداری کا مشترکہ دشمن ہے: زلمے خلیل زاد

زلمے خلیل زاد۔ فائل فوٹو
زلمے خلیل زاد۔ فائل فوٹو

افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ داعش خراسان گروپ ،بین الاقوامی برادری کا مشترکہ دشمن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف تعاون مستقبل کے تعلقات کا اہم حصہ ہو سکتا ہے۔

خلیل زاد نے پشتو اور دری زبان میں کی جانے والی ٹویٹس میں کابل میں داعش خراسان گروپ کے خلاف طالبان کے آپریشن کے بارے میں وائس آف امریکہ ویب کی خبر کو ری ٹویٹ کیا ہے جس کے مطابق پیر کو داعش ۔خراسان کے 3 جنگجو ہلاک اور ایک گرفتارہوا۔

خلیل زاد نے مزید کہاکہ دوحہ معاہدے کا مکمل نفاذ ،آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

04:05 16.2.2023

امریکہ افغانستان کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک ہے: رپورٹ

افغانستان کی بحالی کے خصوصی انسپکٹر جنرل ایس آئی جی اے آر کی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ افغانستان کا واحد سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے،۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نےاگست 2021 سے 1.1 بلین ڈالر کی فلاحی امداد فراہم کی ہے۔

اس امداد میں یوایس اے آئی ڈی سے تقریباً 812 ملین ڈالراور امریکی محکمہء خارجہ سے تقریباً 320 ملین ڈالر شامل ہیں۔

04:13 16.2.2023

نیوزی لینڈ: سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی، بحالی کا کام شروع

سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 14 فروری 2023
سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 14 فروری 2023

نیوزی لینڈ طوفان گیبریل سے ہونے والے نقصانات کی جانچ اور بحالی کا عمل شروع کر رہا ہے۔

سمندری طوفان گیبریل کے نتیجے میں 40 سینٹی میٹر تک بارشیں ہوئیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی جس سے سڑکیں بہہ گئیں اور پوری کمیونٹیز کو بیرونی دنیا سے منقطع کر دیا۔

کم از کم 9,000 رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جب کہ دیگر رہائشی سیلاب کے بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے اپنی چھتوں پر چلے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی جزیرے پر 1,400 سے زیادہ افراد کا اب بھی کوئی سراغ نہیں ملا ، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

بحرالکاہل کے جزیرے پر آنے والے بدترین طوفان کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

22:37 22.2.2023

جاپان کے سفیر کی کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات

جاپان کے سفیر تاکاشی اوکادا کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 22 فروری 2023
جاپان کے سفیر تاکاشی اوکادا کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 22 فروری 2023

جاپان کے سفیرتاکاشی اوکادا نے کابل میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی اور لڑکیوں کی تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان میں نیا تعلیمی سال مارچ میں شروع ہوگا۔

کابل میں جاپانی سفارت خانے نے سلسلہ وار ٹویٹس میں اس ملاقات کے بارے میں بتایا ہے جس میں افغانستان کی صورت حال اور بیرونی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’انہوں نے بین الاقوامی برادری کی جاری انسانی امداد کی وضاحت کی اور انسانی حقوق، اور دوسرے مسائل سمیت دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔‘‘

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG