رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:16 10.2.2023

داعش کے خطرے کی سطح بدستور بلند ہے: اقوام متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ داعش گروپ کی طرف سے لاحق خطرہ بدستور بلند سطح پر ہے اور تنازعات سے دوچار علاقوں میں اور ان کے آس پاس اس خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

افریقہ کے وسطی حصے ، جنوبی اور ساحل کے علاقوں میں گروپ کی توسیع خاص طور پر تشویشناک ہے۔

انڈر سیکرٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوجمعرات کو بتایا کہ یہ گروپ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ویڈیو گیمز اور گیمنگ پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بنیاد پرستی اور نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے اپنے پروپیگنڈے کی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی جانب سے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی ایک بڑی تشویش ہے۔

وورونکوف نے نگرانی اور جاسوسی کے لیے ڈرونز کے مسلسل استعمال کے ساتھ ساتھ رقم اکٹھا کرنے کے لیے ورچوئل اثاثوں کی طرف بھی توجہ دلائی.

22:02 13.2.2023

افغانستان کے لیے یورپی نمائندے کا بھارت کا دورہ، افغانستان میں انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار

ٹامس نکلسن، نئی دیلی میں بھارتی عہدے داروں کے ساتھ۔ 13 فروری 2023
ٹامس نکلسن، نئی دیلی میں بھارتی عہدے داروں کے ساتھ۔ 13 فروری 2023

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے نمائندے ٹامس نکلسن نے نئی دہلی کے اپنے تین روزہ دورے کے بعد کہا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کو افغانستان میں سنگین انسانی صورت حال پر تشویش ہیں اور دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ اس ملک میں انسانی امداد کی بہت ضرورت ہے۔

نکلسن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "ہم نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ کابل میں ہماری کم سے کم موجودگی صورت حال کو بہتر طور پر سمجھنے اور ضرورت مند افغانوں کی مدد کے لیے مفید ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے انسانی حقوق کی صورت حال اور طویل مدتی استحکام اور امن کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

22:22 13.2.2023

سویڈن کے پاکستانی سفارنے سے 1600 افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف

پشاور کے امیگریشن آفس کے باہر ایک افغان باشندہ اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی ویزے کی مدت بڑھانے کے لیے قطار میں کھڑا ہے۔ فائل فوٹو
پشاور کے امیگریشن آفس کے باہر ایک افغان باشندہ اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی ویزے کی مدت بڑھانے کے لیے قطار میں کھڑا ہے۔ فائل فوٹو

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر 1600 پاکستانی ویزے جاری کیے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس سکینڈل کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یورپ میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو افغان باشندوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ابھی تک ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

ماضی میں بھی افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے جانے کی خبریں سامنے آتی رہیں ہیں۔

03:56 14.2.2023

زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35000 سے بڑھ گئی

زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ۔ 12 فروری 2023
زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ۔ 12 فروری 2023

امدادی ٹیموں نے پیر کے روز زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام سمیٹنا شروع کر دیا ہے کیونکہ اب مزید کسی اور کے زندہ رہنے کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے۔ ترقی اور شام میں آے والے اس زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35,000 سے بڑھ چکی ہے۔

شام کے بارے میں زیادہ تشویش پائی جاتی ہے جو پہلے ہی 12 سال سے جاری خانہ جنگی کی زد میں ہے، اقوام متحدہ نے پیر کے روز ایک ہنگامی اجلاس میں اس بارے میں سوچ بچار کی کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں امداد سرگرمیوں میں کس طرح اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

شام کے صدر بشار الاسد، ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا، جہاں اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسد نے امداد کی اجازت دینے کے لیے ترکی سے شمال مغربی شام تک دو مزید سرحدی گزرگاہیں باب السلام اور الراعی کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

زلزلہ آنے سے پہلے، شمال مغربی شام کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے 49 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے تقریباً تمام اہم انسانی امداد ترکی سے باب الحوا کراسنگ کے ذریعے پہنچائی جا رہی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG