رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:56 8.2.2023

توانائی کے عالمی ادارے کا ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے سفارتی اقدامات پر زور

ایران کی ایک جوہری تنصیب کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو
ایران کی ایک جوہری تنصیب کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو بحال کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو صورت حال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے منگل کو کہا کہ سفارتی کوشش بہترین طریقے سے نہیں کی جا رہی لیکن یہ اعلان کرنا ان کے لئے مناسب نہیں ہے کہ آیا یہ عمل مردہ ہو چکا ہے یا ابھی زندہ ہے ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پیش رفت ناممکن نہیں ہے اور صورت حال مزید بگڑ رہی ہے۔

22:06 8.2.2023

غربت کے شکار افریقی عسکری گروہوں میں شامل ہو رہے ہیں: اقوام متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب صحارا افریقہ پرتشدد انتہا پسندی کا نیا عالمی مرکز ہ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی مواقعوں کی کم یابی اور مذہب کی جانب گھٹتے ہوئے رجحان کے باعث لوگ انتہاپسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

یو این ڈی پی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسند عسکری گروہوں میں شامل ہونے والے 92 فی صد افراد انتہائی غریب ہیں اور وہ عسکری لشکروں میں بہتر معاوضوں کی وجہ سے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ میں بہت سے لوگ کووڈ کے وبائی مرض، افراط زرکی بلند شرح اور آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث اپنے روزگار اور کاروبار سے محروم ہو چکے ہیں۔

21:56 10.2.2023

افغان نژاد امریکی خاتون بلقیس احمدی کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کا جینڈر چیمپئن ایوارڈ

افغان نژاد امریکی شہری بلقیس احمدی نے امریکی محکمہ خارجہ میں خواتین کے امور کے عالمی دفتر کا 'جینڈر چیمپیئن ایوارڈ' جیتا ہے ۔

انہیں یہ ایوارڈ افغان خواتین اور لڑکیوں کی وکالت کے لیے کوششوں کے سلسلے میں دیا گیا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ ا نٹنی بلنکن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ،ٹویٹ کیا ہے کہ افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے آپ نے جو کچھ کیا اور کرتی رہیں گی اس کے لیے آپ کا شکریہ۔

رینا امیری نے بھی بلقیس احمدی کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے

ایک اور خبر کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن نے افغانستان کی تمام خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

گزشتہ ہفتے، ڈنمارک کے پناہ گزینوں کے اپیل بورڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ افغانستان کی تمام خواتین اور لڑکیوں کو ’’ ان کی جنس کی بنیاد پر‘‘ پناہ دے گا۔

اپیل بورڈ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے بگڑتے ہوئے حالات کا حوالہ دیا،جن کی بناءپر یہ فیصلہ کیا گیا۔

22:05 10.2.2023

افغانستان میں امریکی فوج کے چھوڑے ہوئے ہتھیار گوریلا جنگوں میں استعمال نہیں ہو سکتے: تجزیہ کار

افغانستان سے اتحادی افواج انخلا کرتے وقت کافی ہتھیار اپنے پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔ جو زیادہ تر روایتی جنگوں کے لیے ہیں۔ اس تصویر میں وہ ہتھیار نظر آ رہے ہیں جو اس سے قبل روسی فوج اپنے پیچھے چھوڑ گئی تھی۔ فائل فوٹو
افغانستان سے اتحادی افواج انخلا کرتے وقت کافی ہتھیار اپنے پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔ جو زیادہ تر روایتی جنگوں کے لیے ہیں۔ اس تصویر میں وہ ہتھیار نظر آ رہے ہیں جو اس سے قبل روسی فوج اپنے پیچھے چھوڑ گئی تھی۔ فائل فوٹو

ایک افغان عسکری تجزیہ کار کا خیال ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجیوں نے ملک سے انخلاء کے بعد جو ہتھیار چھوڑے ہیں وہ روایتی جنگوں کے لیے ہیں اور دہشت گرد انہیں گوریلا جنگوں میں استعمال نہیں کریں گے۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے ، ماسکو میں سیکیورٹی اجلاس میں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد جو ہتھیار بچ گئے ہیں وہ بین الافغان تنازعات میں استعمال ہو سکتے ہیں یا دہشت گردوں کو فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کا ایک بڑا حصہ مسلسل تیسرے سال بھی خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جس سے ان علاقوں میں زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ افغانستان میں اس موسم سرما میں کئی بار برف باری اور بارش ہو چکی ہے لیکن اس سے خشک سالی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑا اوراس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG