رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

01:54 4.2.2023

بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کے مفاد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے: ٹامس نکلسن

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں سے سب سے زیادہ ضرورت مند افغانوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچے گا جو بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

ٹامس نکلسن نے اپنے تین روزہ دورے میں سلسلہ وار ٹویٹس کے بعد کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور دوسرے پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے اور بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

ٹامس نکلسن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے معاملات پر بات کی۔

پشاور میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان اور پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی نشاندہی تھی۔

02:14 4.2.2023

طالبان نے مفت کتابیں تقسیم کرنے پر لیکچرار اسماعیل مشعل کو گرفتار کر لیا

کتابیں مفت تقسیم کرنے پر یونیورسٹی کے لیکچرار اسماعیل مشعل کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔
کتابیں مفت تقسیم کرنے پر یونیورسٹی کے لیکچرار اسماعیل مشعل کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

طالبان کے ایک اہل کار نے تصدیق کی ہے کہ طالبان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو یونیورسٹی کے ایک پرامن کارکن اور لیکچرار اسماعیل مشعل کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

طالبان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ایک اہل کار عبدالحق حماد نے اپنے ٹویٹر پیج پر اسماعیل مشعل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

اسماعیل مشعل نے اس ہفتے کے اوائل میں کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف احتجاج میں لوگوں کو کتابیں تحفے میں دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

21:43 8.2.2023

طالبان انتظامیہ کے کرنسی، سونا اور قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات

طالبان کے وزیر اعظم کے دفتر نے کرنسی، سونا اور قیمتی پتھروں کی ملک کے اندر یا باہر اسمگلنگ روکنے کے لیے کچھ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں، جسے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے، کہا گیا ہے کہ کسی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ 5000 ڈالر سے زیادہ نقد ہوائی ذریعے سے اور 500 ڈالر سے زیادہ زمینی راستے سے سرحد پار لے جائے۔

بیان کے مطابق یہ ذمہ داری محکمہ انٹیلی جنس اور وزارت داخلہ کی ہے کہ وہ سونے، کرنسی، قیمتی پتھروں اورنوادرات کی اسمگلنگ کی روک تھام کریں ۔

21:50 8.2.2023

طالبان کی ہراتان ریلوے روڈ کھولنے کے لیے ازبکستان حکام سے بات چیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان حکومت کا ایک وفد ازبک حکام کے ساتھ ہراتان بارڈر کو ریلوے تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے پر بات چیت کے لیے بدھ کو تاشقند گیا ہے۔

ازبکستان حکومت نے ہراتان سرحد کو گزشتہ ہفتے بند کر دیا تھا۔

طالبان ریلوے حکام (اے آر اے) کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد ہیراتان-مزار شریف ریلوے کی ذمہ داریاں افغانستان کو منتقل کرنے کے عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔

اے آر اے کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ہراتان بندرگاہ پر تجارتی نقل و حمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط ہونے کی توقع ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG