رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:01 2.2.2023

بھارتی وزیر اعظم سال کے وسط میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی۔ فائل فوٹو
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی۔ فائل فوٹو

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جو اس سے پہلے بھی کئی بار وائٹ ہاؤس کے مہمان بن چکے ہیں، اس سال کے وسط میں صدر جو بائیڈن ایک بار پھر ان کی میزبانی کریں گے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے وزیر اعظم مودی کو اس دورے کی دعوت دی ہے اور دونوں ملکوں کے عہدے دار دورے کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ دورہ جون یا جولائی میں ہو گا۔

اس دورے میں وائٹ ہاؤس میں سرکاری ضیافت اور دوسری تقریبات کے ساتھ ساتھ انہیں کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت بھی دی جائے گی۔

02:10 3.2.2023

خواتین کے حقوق دبانے میں ملوث طالبان کے لیے امریکی ویزوں پر پابندی

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے والے طالبان عہدے داروں کے لیے امریکی ویزوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے والے طالبان عہدے داروں کے لیے امریکی ویزوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر جبر و استبداد میں ملوث طالبان ارکان کے لیے ویزوں کے اجرا پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ بعض موجودہ اور سابق طالبان ارکان، غیر ریاستی سیکیورٹی گروپ کے ارکان، اور دیگر افراد پر نئی ویزا پابندیاں عائد کر رہا ہے جو افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں۔

یہ اعلان طالبان کی جانب سے خواتین کے یونیورسٹیوں میں جانے اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی کے اعلان کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بلنکن نے ان فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف طالبان کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

02:15 3.2.2023

خواتین پر پابندی پشتون ثقافت نہیں، افغان سوشل میڈیا صارفین اقوام متحدہ میں پاکستانی نمائندے پر برہم

بہت سے افغان سوشل میڈیا صارفین نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طالبان کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے ریمارکس کو پشتونوں کی توہین قرار دیا۔

پاکستان کے ایک ممتاز سیاستدان افراسیب خٹک نے بھی کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دے کراقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے نمائندے نے پشتونوں کی توہین کی ہے۔

بہت سے صارفین نے پاکستان سے سفیر اکرام منیر کے ریمارکس پر افغانستان میں لوگوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

02:19 3.2.2023

افغانستان کے لیے امریکی نمائندے تھامس ویسٹ کی پاکستانی عہدے داروں سے ملاقات

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے طالبان کی خواتین پر پابندیوں سے متعلق اسلام آباد میں پاکستانی عہدے داروں سے بات چیت کی۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے طالبان کی خواتین پر پابندیوں سے متعلق اسلام آباد میں پاکستانی عہدے داروں سے بات چیت کی۔

پاکستان کی فوجی قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے بعد، افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں افغانوں کی اہم امداد اور تعلیم تک رسائی پر طالبان کے فیصلوں کے خطرناک اثرات پر بات کی۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خواتین امدادی کارکنوں اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو واپس لینے کے لیے حمایت پر زور دیا۔

ووڈرو ولسن سینٹر کے واشنگٹن میں مقیم تجزیہ کار مائیکل کگلمین کا کہنا ہے کہ تھامس ویسٹ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کلیدی شراکت داروں کو آن بورڈ لانا چاہتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG