رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:49 1.2.2023

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے ایلچی ٹامس نکلسن کا دورہ پاکستان

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نیکلسن۔ فائل فوٹو
افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نیکلسن۔ فائل فوٹو

افغانستان کے لیے یورپی یونین کے نمائندے ٹامس نکلسن نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور افغانستان کے لیے پاکستان کے ایلچی محمد صادق سے افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

محمد صادق نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نکلسن سے ملاقات کی۔

متعدد امور کے علاوہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کے لیے اپنی متعلقہ انسانی امداد پربھی تبادلہ خیال کیا۔

00:13 2.2.2023

میانمار: سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی دوسری برسی پر ملک گیر ہڑتال

جہموری حکومت کا تختہ الٹنے کی دوسری برسی پر بنکاک میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر مظاہرہ۔ یکم فروری 2023
جہموری حکومت کا تختہ الٹنے کی دوسری برسی پر بنکاک میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر مظاہرہ۔ یکم فروری 2023

میانمار کی جمہوریت نواز تحریک کے حامیوں نے فوج کی طرف سے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی دو سال مکمل ہونے پر تمام اقتصادی سرگرمیوں کا بدھ کو ملک گیر پیمانے پر بائیکاٹ کیا ۔

آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی نے نومبر 2020 کے عام انتخابات میں فوج کی حمایت یافتہ یونین سالیڈیرٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

جنتا نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلیوں کو سویلین حکومت کا تختہ الٹنے اور نتائج کو تبدیل کرنے کی وجہ قرار دیا۔ سویلین الیکٹورل کمیشن نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

جنتا نے توقع کے مطابق ہنگامی حالت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا نے اس موقع پر میانمار کی حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا جس میں ملک کی فوج سے منظور شدہ الیکشن کمیشن اور فوج کی حمایت یافتہ کارپوریشنز شامل ہیں .سب سے اہم پابندیاں برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے عائد کی گئی تھیں۔

00:17 2.2.2023

یمن: ڈورن حملے میں القاعدہ کے تین جنگجو ہلاک

یمن میں مقامی سرکاری حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی یمن میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے تین مبینہ جنگجو مارے گئے۔

حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ماریب صوبے میں ایک کار پر کیا گیا، جو یمن کی طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی میں 2021 سے شدید لڑائی کا گڑھ ہے۔

ایک سرکاری اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ایک مجوزہ امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ کے تین ارکان مارے گئے ۔

تینوں وادی عبیدہ میں ایک کار میں تھے جب انہیں مشتبہ امریکی حملے میں نشانہ بنایا گیاجس میں وہ فوراً ہلاک ہو گئے۔

ماریب کے ایک دوسرے سرکاری اہل کار نے القاعدہ کے عسکریت پسندوں پر حملے اور ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

واشنگٹن کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

امریکہ القاعدہ کی یمن کی شاخ - جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کو عالمی جہادی نیٹ ورک کی سب سے خطرناک شاخوں میں شمار کرتا ہے۔

یمن 2015 سےجنگوں کی لپیٹ میں ہے اور اقوام متحدہ اسے بدترین انسانی بحران قرار دیتا ہے جس میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

21:05 2.2.2023

ایران کا اسرائیل پر اصفہان کی فوجی تنصیب پر ڈورن حملے کا الزام، جوابی کارروائی کی دھمکی

اصفہان میں قائم فوجی تنصیب پر ڈورن حملے کے بعد وہاں سے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ 29 جنوری 2023
اصفہان میں قائم فوجی تنصیب پر ڈورن حملے کے بعد وہاں سے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ 29 جنوری 2023

ایران نے سرکاری طور پر اس ڈرون حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے جس نے اختتام ہفتہ اس کے مرکزی شہر اصفہان میں ایک فوجی ورکشاپ کو نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے کے بعد ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ جوابی کارروائی کا اپنا جائز حق محفوظ رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک خط میں اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی کے دستخطوں سے جاری ہونے اس خط میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ ایران اسرائیل کے حملے کا جواب دے سکتا ہے۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے 2015 کے جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG