رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:36 27.1.2023

افغانستان کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 27 جنوری کو افغانستان پر اجلاس کی میزبانی کررہی ہے ۔اس اجلاس کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات، جاپان اور فرانس نے درخواست کی ہے۔

اجلاس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد کے کابل میں قیام کے دوران طالبان حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کے لیے ناروے کے ناظم الامور پال کولمین نے طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں ان پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے لیے کام کرنے والی9 این جی اوز اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کریں۔

انہوں نے جمعے کے روز کابل میں وزیر خارجہ متقی کے ساتھ ساتھ وزیر اقتصادیات سے بھی ملاقات کی اور زور دیا کہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے اور این جی اوز میں خواتین پر پابندی ختم کی جائے۔

ناروے ان مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

20:48 27.1.2023

ایران: آذربائیجان کے سفارت خانے میں فائرنگ سے سیکیورٹی سربراہ ہلاک

ایران میں ایک مسلح شخص نے آذربائیجان کے سفارت خانے کے سیکیورٹی سربراہ کو ہلاک کر دیا۔

کلاشنکوف اسالٹ رائفل سے لیس حملہ آور نے دو دیگر افراد کو زخمی بھی کیا۔

تہران میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق مشتبہ شخص ایرانی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نو ماہ سے سفارت خانے میں قید ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا اور سفارت خانے پر اس کے حملے کی وجہ ذاتی مسائل ہو سکتے ہیں۔

20:00 30.1.2023

اسلامی تعاون تنظیم کا طالبات کےیونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر مایوسی

اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے اتوار کو ایک بیان میں طالبان کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جس میں طالبات کے پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخلے کے امتحانات دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

او آئی سی نے ٹویٹ کیا کہ یہ تازہ ترین حکم نامہ کابل حکام کی طرف سے لڑکیوں اورخواتین کی تعلیم اور عوامی کام کے لیے رسائی تک اعلان کردہ وسیع پابندیوں کو مزید سخت کرتا ہے۔

تنظیم نے طالبان حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کریں اور انہیں تعلیم کی تمام سطحوں اور افغان عوام کو درکار تمام صلاحیتوں کےحصول کے قابل بنائیں۔

20:08 30.1.2023

اسلام آباد میں افغان صحافیوں کا مظاہرہ

اسلام آباد میں افغان صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ دنیا سے افغان صحافیوں کے مسائل پر توجہ دینے پر زور۔ 30 جنوری 2023
اسلام آباد میں افغان صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ دنیا سے افغان صحافیوں کے مسائل پر توجہ دینے پر زور۔ 30 جنوری 2023

اسلام آباد پاکستان میں اتوارکے روز ہونے والے ایک اجتماع میں متعدد افغان صحافیوں نے اپنی صورت حال پر عالمی برادری کی عدم توجہ پر احتجاج کیا۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد درجنوں افغان صحافی پاکستان چلے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پناہ لینے والے بیشتر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مالی مسائل سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے صحافیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کیا وہ دنیا کی توجہ افغان صحافیوں کے مسائل کی جانب مبذول کرائیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG