رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:17 23.1.2023

طالبان اقتدار پر قبضے کے بعد سے 1976 افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر چکے ہیں: آزاد انسانی حقوق کمیشن

اطالبان سییکیورٹی فورس کے ارکان جلال آباد کی ایک چیک پوسٹ پر ۔ 6 دسمبر 2022
اطالبان سییکیورٹی فورس کے ارکان جلال آباد کی ایک چیک پوسٹ پر ۔ 6 دسمبر 2022

افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کے سابق سربراہ شہرزاد اکبرکی قیادت میں قائم ہونے والی نئی تنظیم رواداری کی جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان نے کم از کم 1976 افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاریاں 15 اگست 2021 سے 15 نومبر 2022 کے درمیان کی گئیں ۔

34 صوبوں میں سے 29 صوبوں میں کی جانے والی ان گرفتاریوں میں 136 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہو ہیں ۔

حراست میں لیے گئے افراد میں بنیادی طور پر سابقہ حکومت کے ملازمین، خواتین مظاہرین، انسانی حقوق کے محافظ، سول سوسائٹی کے کارکن، صحافی، مذہبی علما، قبائلی عمائدین اور عام شہری شامل ہیں جن پر قومی مزاحمتی محاذ (این آر ایف) سے وابستہ ہونے کا الزام ہے۔

21:27 23.1.2023

افغانستان ایران کے ساتھ پانی کے معاہدے پر قائم ہے: طالبان قائم مقام وزیر خارجہ

امیر خان متقی۔ طالبان قائم مقام وزیر خارجہ۔ فائل فوٹو
امیر خان متقی۔ طالبان قائم مقام وزیر خارجہ۔ فائل فوٹو

طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں ایرانی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان ایران کے ساتھ پانی کے معاہدے1351 پر کاربند ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے مطابق متقی نے ہفتے کے روز ایرانی صدر کے افغانستان امورکے لیے خصوصی نمائندے اور نئے سفیر حسن کاظمی قومی سے ملاقات کی۔

انہوں نے سیاسی اور اقتصادی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا

ایک اور خبر کے مطابق یورپی یونین کے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال سمیت افغان لڑکیوں اور خواتین پر طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

21:01 24.1.2023

طالبان خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں واپس لیں: گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں طالبان سے خواتین کی تعلیم پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں طالبان سے خواتین کی تعلیم پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی پر اشتعال انگیز پابندی کو واپس لیں ۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام امتیازی قوانین اور طرز عمل کو ختم کیا جائے جو تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ ہیں ۔

تعلیم کا عالمی دن ایک ایسے موقع پرمنایا جا رہا ہے جب چھٹی جماعت سے اوپر کی تعلیمی سطح پر لاکھوں افغان لڑکیاں تقریباً ڈیڑھ سال سے تعلیم سے محروم ہیں اور ان کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ طالبان نے 2022 کے آخر میں یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی۔

یونیسکو نے تعلیم کا عالمی دن افغان لڑکیوں کے نام کیا ہے۔

اس موقع پر امریکی چارج ڈی افیئرز کیرن ڈیکر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج تعلیم کا عالمی دن منانا مشکل ہے کیونکہ افغان خواتین اور لڑکیاں اب اس حق سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم افغانستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے اور لڑکوں اور لڑکیوں سب کو اس کا موقع ملنا چاہئے۔

21:04 24.1.2023

انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے وفد کا افغانستان کا دورہ

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری مارٹن گریفتھس کی قیادت میں ایک وفدپیر کو کابل پہنچا ۔

اس سے پہلے امینہ محمد کی قیادت میں بھی اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا ۔

وفد نے پیر کو طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی اور افغانستان میں لوگوں کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

مارٹن گریفتھس نے حنفی کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے 28 ملین افغانوں کے لیے 4.6 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

طالبان کے زیر کنٹرول باختر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ خواتین ملازمین کی موجودگی خواتین اور بچوں تک امداد کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

نائب وزیر اعظم حنفی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ مسائل کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کر لیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG