رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:58 17.1.2023

میانمار میں مہلک ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 13 ممالک کی کمپنیوں نے ایسے ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں میانمار کی مدد کی ہے جو وہاں کے فوجی حکمران ظالمانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

میانمار کے لیے خصوصی مشاورتی کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے اوائل میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے ملک نے اسلحے کی پیداوار میں کس طرح اضافہ کیا ہے ۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی فوجی سازو سامان فراہم کرنے والی کمپنیاں ان کاروباروں پر زور دیتی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنی فروخت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

میانمار میں مقامی ہتھیاروں کی صنعت ایک ایسے وقت میں ترقی کر رہی ہے جب کچھ ممالک ہتھیاروں کی تجارت یا تیاری میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف ہتھیاروں پر پابندیاں عائد کیں ہیں۔

02:33 19.1.2023

خواتین کی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا افغانستان کا دورہ

اقوام متحدہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو فروغ دینے والے ایک وفد کی سربراہی میں کابل پہنچی ہیں جو افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے حالیہ کریک ڈاؤن کےردعمل میں کیا جانے والا دورہ ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نائجیریا کی کابینہ کی ایک سابق وزیر اور مسلمان ہیں۔

ان کے ساتھ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کو فروغ دینے والی ایجنسی اور یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیما باہوس اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور بھی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کابل میں ان کے پروگرام یا مخصوص ملاقاتوں کا انکشاف نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حکام نےافغانستان کے سلسلے میں خلیج، ایشیا اور یورپ میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق، پرامن بقائے باہمی اور پائیدار ترقی کے فروغ اور تحفظ جیسے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت کی ہے ۔

انہوں نے بدھ کو کابل میں سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

جرمنی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد کی قیادت میں وفد کے دورہ کابل کا خیر مقدم کیا ہے۔

02:39 19.1.2023

افغانستان میں سرد کی شدید لہر سے خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ سے زندگیوں کو خطرہ لاحق

سردی سے بچاؤ کے لیے خواتین نے کھلے آسمان تلے آگ جلائی ہوئی ہے۔ فائل فوٹو
سردی سے بچاؤ کے لیے خواتین نے کھلے آسمان تلے آگ جلائی ہوئی ہے۔ فائل فوٹو

افغانستان میں اقوام متحدہ کے فلاحی امور کے رابطہ کار ادارے اوچا کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید سرد موسم کی وجہ سے مشرقی، مغربی اور شمالی علاقوں میں ہزاروں مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذریعہ معاش اور اثا ثوں کا فقدان ایک ایسے وقت میں افغان خاندانوں کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے جب 21.2 ملین لوگوں کو فوری طور پر خوراک اور زرعی امداد کی ضرورت ہے۔

طالبان کی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں رواں ہفتے سردی کے باعث بچوں سمیت 16 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

موسم کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ سردی کی نئی لہر آئندہ ہفتے افغانستان میں داخل ہوگی۔

اقتصادی بحران نے ہزاروں افغان باشندوں کو بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وسائل سے محروم کر رکھا ہے۔

02:43 19.1.2023

امریکی وزیر خزانہ کا سینکگال، زیمبیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ

امریکی وزیر خزانہ جیٹ ییلن، فائل فوٹو
امریکی وزیر خزانہ جیٹ ییلن، فائل فوٹو

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اس ہفتے سینیگال، زیمبیا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر جا رہی ہیں جس کا مقصد تجارت میں توسیع، سرمایہ کاری اور افریقی معیشتوں کے لیے امریکی وابستگی پر بات چیت کریں۔

یہ دورہ صدر جو بائیڈن کے گزشتہ ماہ یو ایس افریقہ لیڈرز سمٹ میں اس وعدے کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ اور ان کی کابینہ کے ارکان 2023 میں افریقہ کا دورہ کریں گے۔

امریکی ٹریژری کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد افریقی حکومتی عہدیداروں، نجی شعبے کے رہنماؤں، کاروباری افراد اور نوجوانوں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنا ، امریکہ اور افریقہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنا اورتجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا خاکہ تیار کرنا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG