رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

00:57 10.1.2023

پوپ فرانسس کے سالانہ خطاب میں ایران میں مظاہرین کو پھانسی دینے کی مذمت

پوپ فرانسس ویٹینکن میں اپنے سالانہ سیٹیٹ آف سے ورلڈ ایڈیس میں خطاب کررہے ہیں۔ 9 جنوری 2023
پوپ فرانسس ویٹینکن میں اپنے سالانہ سیٹیٹ آف سے ورلڈ ایڈیس میں خطاب کررہے ہیں۔ 9 جنوری 2023

پوپ فرانسس نے سفارت کاروں سے نئے سال کے اپنے روایتی خطاب میں ایران کی جانب سے مظاہرین کو پھانسی دینے کی پہلی بار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ خدا اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

پوپ نے ویٹیکن کے تسلیم شدہ سفارت کاروں کو نئے سال کے آغاز پر ایک جائزہ پیش کیا جسے غیر رسمی طور پر ان کے سٹیٹ آف دی ورلڈ خطاب کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اطالوی زبان میں آٹھ صفحات پر مشتمل تقریر 183 ممالک میں سے بیشتر کے نمائندوں کے سامنے پڑھی گئی جس میں دنیا کے تمام تنازعات والے علاقوں بشمول افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیاء کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ۔

پوپ نے اسقاط حمل کے بارے میں مذمت کو دوہراتے ہوئے اور خاص طور پر سیاسی ذمہ داریوں کے حامل افراد سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں جو کمزور ترین ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر ایٹمی تصادم کے خطرے سے خبردار کیا۔

01:29 10.1.2023

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، 50 قیدی ایک دوسرے کے حوالے

روس کے حوالے کیے جانے والے قیدی ایک بس سے اتر رہے ہیں۔ 6 دسمبر 2023
روس کے حوالے کیے جانے والے قیدی ایک بس سے اتر رہے ہیں۔ 6 دسمبر 2023

روس اور یوکرین نے قیدیوں کا تبادلہ کرنے کے ایک معاہدے کے تحت اتوار کے روز 50 گرفتار فوجیوں کا تبادلہ کیا ۔

مشرقی یوکرین میں جنگ کے باوجود دونوں فریقوں نےاس سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ واپس آنے والے 50 روسی فوجیوں کو طبی اور نفسیاتی مددکے لیے ماسکو لے جایا جائے گا۔

یوکرین نے ان معلومات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اسی معاہدے کے تحت 50 یوکرینی فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرمک نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمیں اپنے تمام لوگوں کو گھر لانا چاہیےاور ہم اس کے لیے کوشاں ہیں۔

یرمک نے یوکرین کے آزادہونے والے فوجیوں کی تصاویربھی پوسٹ کیں اور ان کی ایک ویڈیو بھی جس میں وہ یوکرین کا قومی ترانہ گا رہے تھے۔

19:15 10.1.2023

افغانستان میں امدادی رقوم تک طالبان انتظامیہ کو رسائی نہیں دی جاتی : اقوام متحدہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ’یو این اے ایم اے‘ نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان منتقل کی جانے والی نقد رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار، استعمال اور مقاصد کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لائی جانے والی کسی بھی رقم کو افغانستان کے مرکزی بینک میں جمع نہیں کرایا گیا اور ور نہ ہی اقوام متحدہ کے ادارے نے ان رقوم کو طالبان کے حقیقی حکام کو فراہم کیا ہے۔

بیان کے مطابق افغانستان میں لائی گئی تمام نقد رقوم ایک نجی بینک میں اقوام متحدہ کے اکاؤنٹس میں رکھی جاتی ہیں۔

بیان کے مطابق تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز اقوام متحدہ اور شراکت داروں کے کام کے لیےمختص ہوئے ہیں ۔

19:20 10.1.2023

طالبان نائب وزیر خارجہ ستانکزئی خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی سے متفق نہیں

طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی، فائل فوٹو
طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی، فائل فوٹو

طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ شریعت کے خلاف احکامات کو نہیں ماننا چاہیے ۔

وہ منگل کے روز اسلامی ممالک کے وفد کے دورہ کابل کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے افغانستان میں آزادی اظہار پر بھی بات کی ہے۔

کچھ میڈیا اداروں نے ان کی تقریر کو خواتین کی تعلیم اور کام پر طالبان کی حالیہ پابندیوں کے خلاف قرار دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG