رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:37 4.1.2023

پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں: طالبان

ذبح اللہ مجاہد، ترجمان طالبان حکومت ۔ فائل فوٹو
ذبح اللہ مجاہد، ترجمان طالبان حکومت ۔ فائل فوٹو

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتی ہے اور ان تمام طریقوں پر یقین رکھتی ہے جو اس مقصد کو حاصل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

مجاہد نے منگل کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مقصد کے لیے پرعزم ہیں لیکن پاکستانی فریق کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صورت حال کو بہتر بنانے کا حل تلاش کرے۔

اسی دوران پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے منگل کو کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو پیغام بھیجا ہے کہ ملک کی سلامتی اس کی سرخ لکیر ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مقصد اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا ہے۔

19:46 4.1.2023

افغان سفارت خانے کا پاکستان سےرہا ہونے والے افغان باشندوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان بچے اور خواتین سندھ کی ایک جیل میں۔ فائل فوٹو
قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان بچے اور خواتین سندھ کی ایک جیل میں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد میں طالبان حکومت کےزیر کنٹرول سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان افغان تارکین وطن کے اپنے ملک واپس جانے کے اخراجات ادا کرے گا جنہیں کراچی میں پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا اور پاکستانی حکومت افغانستان بھیجے گی۔

کراچی میں پاکستانی پولیس کے مطابق 129 خواتین اور 178 بچے ان سینکڑوں افغان تارکین وطن میں شامل ہیں جنہیں پولیس نے پاکستان میں قیام کی قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا۔

جیل میں بند بچوں کی تصویریں شائع ہونے کے بعد پاکستانی عہدے داروں کے اس اقدام کی انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں نے مذمت کی تھی

19:52 4.1.2023

ٹرانزٹ چارجز میں اضافہ: افغان تاجروں کا درآمدی سامان چابہار بندرگاہ سے منگوانے کا عندیہ

افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پاکستانی کسٹمز کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر ٹرانزٹ اخراجات دوگنا کیے جانے کے بعد افغان تاجروں کو انڈونیشیا اور ملائیشیا سے درآمدی سامان کے تقریباً 500 کنٹینرز کراچی سے چابہار بھیجنے پر مجبور ہونا پڑا۔

چیمبر کے عہدیداروں نے بدھ کے روز کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ افغان ٹرانزٹ سامان پر نئے چارجز انشورنس کی شرح میں بھی اضافہ کر رہے ہیں اور اگر یہ مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو افغانستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور تاجر ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے اپنا سامان بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

20:00 4.1.2023

پہلے کامیاب خلائی مشن کے آخری زندہ خلاباز والٹر کننگھم کا 90 سال کی عمر میں انتقال

والٹر کننگھم1968 کے اپالو 7 مشن پر سوار تین خلابازوں میں سے ایک تھے جنھوں نے گیارہ دن کی خلائی پروازکی۔ فائل فوٹو
والٹر کننگھم1968 کے اپالو 7 مشن پر سوار تین خلابازوں میں سے ایک تھے جنھوں نے گیارہ دن کی خلائی پروازکی۔ فائل فوٹو

امریکی خلائی ادارے ناسا کے اپا لو پروگرام میں پہلے کامیاب خلائی مشن کے آخری زندہ بچ جانے والے خلاباز والٹرکننگھم 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کننگھم کی اہلیہ ڈاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا انتقال منگل کو ہوا۔

کننگھم 1968 کے اپالو 7 مشن پر سوار تین خلابازوں میں سے ایک تھے جنہوں نے گیارہ دن کی خلائی پروازکی جسے براہ راست ٹیلی ویژن کی نشریات میں دکھایا گیا ۔

اس پرواز کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد خلابازوں کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار ہوئی ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG