رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

19:41 23.12.2022

ایران میں دو بہائی خواتین کی سزا پر امریکہ کی مذمت

بین الاقوامی مذہبی آزادی کےامریکی کمیشن نے ایران میں دو بہائی خواتین کو دی گئی دس سال قید کی سزا ؤں کی مذمت کی ہے۔

69سالہ مہوش صابت اور 60سالہ فریبہ کمال آبادی ایران کی بہائی کمیونٹی کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ 2008 اور 2018 کے درمیان پہلے ہی دس سال کی سزا کاٹ چکی ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ساتوں کی گرفتاریاں ایرانی بہائی کمیونٹی میں خواتین کےلیے سماجی اور روحانی کام کے نتیجے میں ہوئیں۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی کمشنر شیرون کلائین بام نے کہا کہ ایرانی حکومت کا مہوش صابت اور فریبہ کمال آبادی پر مسلسل ظلم و ستم بہائیوں کی مذہبی آزادی کے خلاف حکومت کی عشروں سے جاری مہم کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانیوں کی زیادہ سے زیادہ مذہبی آزادیوں اور دیگر حقوق کے لیے کوششوں کی حمایت کرے۔

19:52 23.12.2022

تعطیلات کا موسم : مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع

ائیرپورٹس پر مسافروں کے ہجوم، میامی ایئرپورٹ کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
ائیرپورٹس پر مسافروں کے ہجوم، میامی ایئرپورٹ کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

دنیا بھر میں لوگ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات میں سفر کر رہے ہیں ۔

دسمبر اور جنوری عالمی سطح پر ہوابازی کے لیے مصروف ترین مہینوں میں شمار ہوتے ہیں۔اس سال مسافروں کی آمدورفت میں اضافے کی امید ہے کیونکہ اس سے پہلے کووڈ وبا کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد سے دوسرے ممالک کی طرح بھارت جانے والے ہوائی سفر میں بھی تیزی آئی ہے۔

ایشیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں افراد فضائی، سڑک اور ریل کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔

دسمبر کے شروع میں چین کی جانب سے کووڈ کی روک تھام کے لیے زیرو پالیسی میں نرمی کے بعداندرون ملک سفر میں اضافے کی توقع ہے۔

چینی حکومت نے بہت سی شرائط کو ختم کر دیا ہے جن میں بار بار وائرس کی جانچ اور ا پنے گھروں مین قرنطینہ کے قوانین شامل ہیں ۔

یہ اقدام اس وقت ہوا جب چین جنوری میں قمری سال کی تقریبات کی تیاری کر رہا ہے جو ملک کا سب سے مصروف سفری سیزن ہے

19:55 26.12.2022

طالبان غیر سرکاری تنظیموں کی کارکن خواتین پر عائد پابندی واپس لیں: اقوام متحدہ

کابل ایئر پورٹ پر دو خواتین سیکیورٹی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ طالبان کی آمد سے قبل کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی میں 80 خواتین کام کر رہی تھیں۔ 12 ستمبر 2021
کابل ایئر پورٹ پر دو خواتین سیکیورٹی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ طالبان کی آمد سے قبل کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی میں 80 خواتین کام کر رہی تھیں۔ 12 ستمبر 2021

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے قائم مقام سربراہ نے پیر کے روز طالبان پر زور دیا کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں کے لیے خواتین کی ملازمت پر عائد پابندی کو واپس لے۔

یو این اے ایم اے‘ ‘ نے کہا کہ لاکھوں افغان باشندوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اورایسی رکاوٹوں کو ہٹانا بہت ضروری ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ قائم مقام سربراہ اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز ال اکبرروف نے پیر کو کابل میں طالبان کے اقتصادی امور کے وزیر محمد حنیف سے ملاقات کی اور پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیا۔

20:07 26.12.2022

طالبان نے این جی اوز میں خواتین کی ملازمتوں پر پابندی لگانے کے امریکی اعتراض کو مسترد کر دیا

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حکومت سے کہاہے کہ وہ طالبان حکومت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔ وہ تمام ادارے جو افغانستان میں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ملک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ ہم کسی کو انسانی امداد کےحوالے سے اپنے لیڈروں کے فیصلوں کے بارے میں فضول بات کرنے یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار افغانستان کے لیے دوحہ میں قائم امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر کیرن ڈیکر کے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا۔

اتوار کے روز کیرن ڈیکر نے سلسلے وار ٹویٹس میں کہا تھا کہ افغانستان کو انسانی امداد کے سب سے بڑے عطیہ دینے والے ملک کی نمائندہ کے طور پرانہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس یہ وضاحت طلب کا حق ہے کہ جب خواتین ہی کو دوسری خواتین اور بچوں میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے تو طالبان خواتین اور بچوں کو بھوک سے مرنے سے کیسے روکنا چاہتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG