رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:54 7.12.2022

امریکی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے مبینہ کردار کا مقدمہ خارج کر دیا

ایک امریکی جج نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ کردار کے الزام کامقدمہ خارج کر دیا ہے۔

واشنگٹن کے وفاقی جج جان بیٹس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے امریکی حکومت کے اس موقف کو قبول کیا ہے کہ شہزادہ محمد کو غیرملکی سربراہ مملکت کی حیثیت سے امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

شہزادے کوستمبر میں سعودی عرب کا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا۔

بیٹس نے کہا کہ خاشقجی کی منگیتر ہیٹس سینگیز اور خاشقجی کےایکٹوسٹ گروپ ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ کی طرف سے دائر سول مقدمہ میں مضبوط اور قابلِ تعریف دلیل دی کہ قتل کے پیچھے شہزادہ محمد کا ہاتھ تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال ایک انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی تھی جس سے معلوم ہوا تھا کہ شہزادہ محمد نے خاشقجی کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

سعودی حکام اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

اس قتل کے نتیجے میں واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ۔

سعودی عدالت نے 2020 میں اس قتل کے الزام میں 8 افراد کو 7 سے 20 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی تھی۔

20:58 7.12.2022

افغانستان: قتل کےمجرم کو سرعام پھانسی دے دی گئی

طالبان کی صوبائی حکومت نے قتل کے ایک مقدمے میں ایک شخص کو عوامی اجتماع میں پھانسی دے دی ہے ۔

اعلیٰ طالبان عہدیداروں کی موجودگی میں بدھ کے روزفرح کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں یہ کارروائی کی گئی ۔

افغانستان میں اگست 2021 میں اقتدار پر قبضے کے بعد طالبان حکومت کی جانب سے حدود (ضوابط کے تحت ) یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ سزائے موت پانے والے شخص نے صوبہ ہرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ آج صبح بڑی تعداد میں لوگ اسپورٹس اسٹیڈیم گئے۔

دن کے اوائل میں ایک مقامی ریڈیو نے لوگوں سے کہا کہ وہ شریعت حدود کے نفاذ کو دیکھنے کے لیے اسپورٹس اسٹیڈیم جائیں۔

21:04 7.12.2022

افغانستان: 8لاکھ 75 ہزار بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا

یونیسیف کا کہنا ہے کہ 2023 میں افغانستان میں تقریباً آٹھ لاکھ 75 ہزار بچوں کو ملک میں شدید غذائی قلت کا سامنا ہو گا اور ادارے کو انہیں علاج کے لیےاسپتال میں داخل کرانا پڑے گا۔

اسی دوران اقوام متحدہ کے فلاحی امور کے رابطہ دفتر OCHA کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں دو کروڑ لوگ خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور دو کروڑ 10 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی مدد کی ضرورت ہے۔

کئی دہائیوں کی جنگ، خشک سالی، معاشی بحران اور بار بار آنے والی قدرتی آفات کی وجہ سے یہ ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ان ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے بروقت فنڈز درکار ہیں۔

20:05 8.12.2022

شہریوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے: اقوام متحدہ امدادی مشن برائے افغانستان

قندھار میں ایک عبادت گاہ پر حملے کے بعد اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
قندھار میں ایک عبادت گاہ پر حملے کے بعد اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن یا ’یوناما‘ کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں مزار شریف اور جلال آباد میں کم از کم 38 شہری ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

امدادی مشن کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام افغان عوام کی حفاظت کریں۔

امدادی مشن ’یو این اے ایم اے‘ نے ٹویٹ کیا کہ افغانستان میں عوامی مقامات پر حملوں کے حالیہ سلسلے نے شہریوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ان حملوں سے ایک گردوارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG