رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:27 23.11.2022

افغانستان: طالبان پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے خلاف ہیں

طالبان کے ترجمان ذبیح اللد مجاہد کابل میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کررہے ہیں۔ 30 جون 2022
طالبان کے ترجمان ذبیح اللد مجاہد کابل میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کررہے ہیں۔ 30 جون 2022

طالبان پکتیا کی سرحدی جھڑپوں پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دونوں جانب سے ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی کام کر رہی ہے اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے لیے اپنی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحد پار جھڑپوں کے خلاف ہے۔

مجاہد نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ تصادم کے لیے نہیں بلکہ اپنی سرحد اور سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والی لڑائی منگل کو روک دی گئی اور دونوں فریق سرحد پر ملے لیکن اب تک ان مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔

22:37 23.11.2022

طالبان حکومت کا ایران اور پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو حکومت مخالف مظاہروں سے گریز کی ہدایت

کابل میں ایرانی سفارت خانے کے باہر افغان پناہ گزیوں پر تشدد کے شکایات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے خلاف مظاہرہ۔ 11 اپریل 2022
کابل میں ایرانی سفارت خانے کے باہر افغان پناہ گزیوں پر تشدد کے شکایات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے خلاف مظاہرہ۔ 11 اپریل 2022

طالبان کی مہاجرین اوروطن واپس آنے والوں کی وزارت نے ایران اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ ان ممالک میں حکومت مخالف مظاہروں سے گریز کریں۔

مہاجرین کے لیے طالبان کے وزیر عبدالرحمن راشد نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان میں جاری احتجاج ان ملکوں کے اندرونی مسائل ہیں اور افغان مہاجرین کو ان مظاہروں میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

ایران اور پاکستان میں پچاس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں۔

22:43 23.11.2022

یوکرین: روسی راکٹ اسپتال پر گرنے سے ایک بچہ ہلاک

یوکرینی علاقے ڈونٹسک میں روسی فضائی حملے میں ایک اسکول کو نقصان پہنچا۔ 4 نومبر 2022
یوکرینی علاقے ڈونٹسک میں روسی فضائی حملے میں ایک اسکول کو نقصان پہنچا۔ 4 نومبر 2022

یوکرینی حکام نے بدھ کو کہا کہ روسی افواج کی طرف سے رات گئے ایک فضائی حملےمیں جنوبی یوکرین میں ایک اسپتال کے زچگی وارڈ کو نشانہ بنایا گیاجس میں ایک نوزائیدہ بچہ ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ میزائل نے زپوریزہیا کے علاقے ولنیانسک میں دو منزلہ عمارت کو تباہ کر دیا۔

ریاستی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ بچے کی ماں اور ایک ڈاکٹر کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ روس شہریوں اور شہری اثاثوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایک بار پھر دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذریعےکامیابی حاصل کرنے کی کوشش کا فیصلہ کیا ہے جو وہ نو ماہ سے حاصل نہیں کرسکا تھا اور نہ ہی کرسکے گا۔

22:50 23.11.2022

یوکرین: روسی حملوں سے بجلی کا نظام تباہ، شہریوں کو مارچ تک بلیک آؤٹ کا سامنا

روسی فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام کی تباہی سے شہریوں کو طویل عرصے تک بلیک آؤٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 20 نومبر 2022
روسی فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام کی تباہی سے شہریوں کو طویل عرصے تک بلیک آؤٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 20 نومبر 2022

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو مارچ تک بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ روسی فضائی حملوں نے پاور گرڈ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

حکام سخت سردیوں سے نمٹنے کے لیے یوکرینیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ضروری اشیا کا ذخیرہ کریں اور سخت متاثرہ علاقوں کو خالی کریں۔

روس یوکرین کے پاور گرڈ اور دیگر انفراسٹرکچر کو ہفتوں سے تباہ کر رہا ہے۔

ان حملوں نے بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کیا ہے اور یوکرین کے لاکھوں شہریوں کو بجلی، حرارت اور پانی سے محروم کر دیا ہے۔

یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملوں نے عملی طور پر تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک کے ہر پاور پلانٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایک اور پیش رفت میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے یوکرین کے معاشی استحکام اور بنیادی حکومتی خدمات کی حمایت کے لیے 4.5 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG