رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:17 18.11.2022

ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس: شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت

ایشیا پیسیف کانفرنس میں امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس خطاب کر رہی ہیں۔ 18 نومبر 2022
ایشیا پیسیف کانفرنس میں امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس خطاب کر رہی ہیں۔ 18 نومبر 2022

بنکاک میں ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے جمعے کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی طرف سے بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

ہیریس اور پانچ دوسرے رہنماؤں نے سربراہی اجلاس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی اور اس تجربے کی مذمت کی، جو شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ میں کسی بھی جگہ حملہ کرنے کے لیے میزائل تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تھائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ رہنماؤں نے جمعہ کی صبح ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے بند کمرے کے اجلاس میں بھی میزائل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ 21 رکنی اے پی ای سی کا طویل مدتی مشن قریبی اقتصادی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے لیکن اس کے سربراہی اجلاس اکثر دوسرے مسائل جیسے میزائل تجربات اور یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پس پشت چلے جاتے ہیں ۔

21:27 18.11.2022

شمالی کوریا کا 15000 کلومیٹر تک پرواز کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، فائل فوٹو
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، فائل فوٹو

شمالی کوریا نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے رد عمل میں مزید جارحانہ اقدامات کے انتباہ کے ایک دن بعد، جمعہ کو ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل, ICBM داغا جس نے بظاہر امریکی-جاپانی فضائی اڈے کو تحفظ سے متعلق ہدایات جاری کرنے پر مجبور کیا۔

جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا کے آئی سی بی ایم نے جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک گھنٹے تک پرواز کی جس کے بعد وہ شمالی جاپان میں ہوکائیدو کے مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر پانیوں میں گر گیا ۔

واشنگٹن میں، قومی سلامتی کونسل نے اس لانچ کو ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں‘ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جوبلاوجہ کشیدگی میں اضافہ اور خطے میں سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کے خطرات لاحق کرتی ہے۔

لانچ کے جواب میں، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کا حکم دیا، جس میں مزید مزاحمتی اقدامات شامل ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم فومیکو کشیدا نے کہا کہ ان کے ملک نے شمالی کوریا کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ہے۔

جاپانی وزیر دفاع یاسوکازو ہامادا نے کہا کہ یہ میزائل امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 15000 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔

20:06 21.11.2022

چار ہزار سے زائد پاکستانی فوجی ورلڈ کپ فٹبال مقابلوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے

پاکستان کی قومی ٹیموں نے کبھی بھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا لیکن اس کے تیار کیے گئے فٹ بال ان مقابلوں میں استعمال ہوتے ہیں اور پہلی بارپاکستان کے ہزاروں فوجی قطر میں جاری مقابلے کی حفاظت پر مامور ہیں ۔

پاکستان ورلڈ کپ کے تحفط کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تعاون کرنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے۔

پاکستانی دستے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے مختلف عہدوں کے چار ہزار سے زائد فوجی شامل ہیں۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ملک میں ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم اور ہوٹلوں کو محفوظ بنانے میں سب سے بڑا معاون ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اردن، کویت، فلسطینی علاقے،پولینڈ، سعودی عرب،اسپین، ترکی اور امریکہ سیکیورٹی مشن کے معاونوں میں شامل ہیں۔

اس میگا ایونٹ کا آغاز اتوار کو چھوٹی خلیجی ریاست کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا جس میں تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلے کے دوران بارہ لاکھ سے زائد افراد کی میزبانی کی توقع ہے۔

یہ ایونٹ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

20:15 21.11.2022

افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے: عالمی ریڈ کراس کمیٹی

عالمی ادارہ خوراک کے تحت غریب افغان باشندوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو
عالمی ادارہ خوراک کے تحت غریب افغان باشندوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو

افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

آئی سی آر سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اقتصادی چیلنجز اور اب سرد موسم لاکھوں افراد کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ایک سینئر اہل کار نے اے پی کو بتا یا ہے کہ افغان اپنی زندگیوں کے لیے جدوجہد کریں گے کیونکہ ملک کو طالبان کے زیر اثر دوسرے موسم سرما کا سامنا ہے اور انسانی صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG