رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

01:05 18.11.2022

ایشیا پیسیفک سربراہ اجلاس میں یوکرین جنگ، افراط زر اور توانائی و خوراک کے امور پر غور

ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن تقریر کر رہے ہیں۔ 17 نومبر 2022
ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن تقریر کر رہے ہیں۔ 17 نومبر 2022

بنکاک میں ہونے والے ایشیا پیسیفک سربراہ اجلاس میں جن موضوعات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ان میں یوکرین کی جنگ، ایشیا میں بڑی طاقتوں کی مسابقت ، افراط زر اور خوراک اور توانائی کی قلت شامل ہیں ۔

21 رکنی اس گروپ کے اجتماع کے آخری روز تین اجلاس ہوئے جن میں خارجہ امور اور تجارت کے وزرا کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک کنسورشیم بنانے پر بات ہوئی۔

یہ اجلاس تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ایک ایسے مقام پر ہوا جس کے اطراف میں تحفظ کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

پولیس نے کانفرنس کے مقام پر کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی۔

01:15 18.11.2022

تائیوان پر چینی حملہ اسٹرٹیجک غلطی ہو گی: پینٹاگان

امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی، فائل فوٹو
امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی، فائل فوٹو

پینٹاگان کے اعلٰیٰ جنرل نے بدھ کو خبردار کیا کہ تائیوان پر کوئی بھی چینی حملہ اسٹریٹجک غلطی ہو گی اور یوکرین پر روس کےحملے جیسی ہی سنگین ہو گی ۔

امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غیر دانش مندانہ ہوگا، یہ ایک سیاسی غلطی ہوگی، ایک جغرافیائی سیاسی غلطی، ایک اسٹریٹجک غلطی، جیسی اسٹریٹجک غلطی پوٹن نے یوکرین میں کی ہے۔

انہوں نے یہ نہیں کہا کہ خود اختیار جمہوری جزیرے پر کوئی حملہ ناگزیر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج 1979 میں ویتنام سے لڑنے کے بعد سے جنگ میں ملوث نہیں ہوئی ہے اور اگرچہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بموں اور میزائلوں سے تائیوان پر آسانی سے حملہ شروع کر سکتی ہے لیکن اس پہاڑی اور بہت گنجان آباد جزیرے پر قبضہ ایک بہت مشکل فوجی کام ہوگا ۔

ان کے پاس ایسا کرنے کا تجربہ یا پس منظر نہیں ہے اور انہوں نے ابھی تک اس کی تربیت نہیں کی ہے ۔

20:23 18.11.2022

روسی حملوں سے یوکرین کے بجلی گھروں کو شدید نقصان

میکالوف میں کارکن بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میکالوف میں کارکن بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرین کے بجلی کے گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے کہا ہے کہ روس نے اپنے تازہ حملوں میں توپ خانے اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے موسم سرما کے آغاز میں 40 فیصد آبادی کو بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا کہ روسی افواج نے نئے حملوں میں ڈرون، راکٹ، بھاری توپ خانے اور جنگی طیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہو گئے۔

20:32 18.11.2022

کابل میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی تقریب کی 22 ویں سالگرہ

کابل میں خواتین کے ایک تفریحی مرکز میں خواتین کے داخلے پر پابندی کے بعد چند خواتین مرکز کے باہر کھڑی نوٹس پڑھ رہی ہیں۔ 10 نومبر 2022
کابل میں خواتین کے ایک تفریحی مرکز میں خواتین کے داخلے پر پابندی کے بعد چند خواتین مرکز کے باہر کھڑی نوٹس پڑھ رہی ہیں۔ 10 نومبر 2022

کابل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر گلوبل اوپن ڈے کے پروگراموں میں افغانستان کے لیے اقوام متحد ہ کے معاونت کے مشن ، یواین اے ایم اے نے افغانستان کی خواتین رہنماؤں سے فیصلہ سازی، تشدد سے تحفظ، اور تعلیم، کام اور انصاف تک رسائی میں ان کی بامعنی شرکت کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

افغانستان کے لیے یوان اے ایم اے کےنائب خصوصی نمائندے مارکس پوٹزل نے افغان دارالحکومت میں ایک تقریب میں کہا ہم ان چیلنجوں کو دیکھتے ہیں جن کاخواتین سامنا کر رہی ہیں، اور آپ کی طرح، ہمیں یقین ہے کہ تبدیلی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکام کو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے کنونشنز کے فریق کے طور پر ریاست کی ذمہ داریوں کی مسلسل یاد دہانی کراتے ہیں۔ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے ایسے سیاسی عمل کی ضرورت ہے جو تمام افغانوں بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرے۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں عالمی ادارہ خوراک ، ڈبلیو ایف پی کو عطیہ دینے والا ایک بڑا ملک ہے۔ امریکہ نے مالی سال 2022 میں افغانستان کو 460 ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ کے خصوصی نمائندے نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔ان کی خوراک کی امداد کی ضروریات شدید ہیں، اور ڈبلیو ایف پی ان کی مدد کے سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG