رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:23 16.11.2022

ٹک ٹاک سے امریکہ کی قومی سلامتی کے خدشات منسلک ہیں: ایف بی آئی

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے منگل کے روز کہا کہ بیورو کو ’ٹک ٹاک‘ کے بارے میں قومی سلامتی کے خدشات ہیں جب کہ چینی ملکیتی کمپنی ملک میں کام جاری رکھنے کے لیے امریکی حکومت کی منظوری چاہتی ہے۔

وطن کو درپیش عالمی خطرات پر امریکی ایوان نمائندگان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کی سماعت کے دوران بات کرتے ہوئے رے نے کہا کہ’ ٹک ٹاک‘ کے بارے میں ایف بی آئی کے خدشات میں یہ امکان شامل ہے کہ چینی حکومت لاکھوں صارفین کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے پر قابو پانے کے لیے اسے استعمال کر سکتی ہے۔

ایک تحریری گواہی میں، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے چین کی طرف سے غیر ملکی انٹیلی جنس اور اقتصادی خطرے کو امریکی قوم کے نظریات، اختراعات اور اقتصادی سلامتی کے لیے سب سے بڑا طویل مدتی خطرہ قرار دیا۔

لیکن انہوں نے کھلے اجلاس میں ایک قانون ساز کے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ آیا چینی حکومت امریکی شہریوں کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے’ ٹک ٹاک‘ کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

00:40 18.11.2022

میانمار کا چار غیر ملکیوں سمیت 6 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان

میانمار پولیس قیدیوں کو جیل پہنچا رہی ہے۔ فائل فوٹو
میانمار پولیس قیدیوں کو جیل پہنچا رہی ہے۔ فائل فوٹو

میانمار کی فوجی کنٹرول کی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ چار غیر ملکیوں سمیت تقریباً 6000 قیدیوں کو رہا کر رہی ہے۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ دی کہ اس گروپ میں آسٹریلوی شان ٹرنل، جاپان کے تورو کوبوتا ، برطانوی وکی بومن اور امریکی کیو ہٹے او شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چاروں کو عام معافی دی گئی اور ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا۔

رہا ہونے والوں میں معزول رہنما آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی کیو ٹنٹ سو بھی شامل ہیں ۔

میانمار کے قومی دن کے موقع پر 5,774 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

00:46 18.11.2022

یوکرین پر روس کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک، انفرااسٹرکچر تباہ

یوکرین پر روسی فضائی حملوں میں انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ 16 نومبر 2022
یوکرین پر روسی فضائی حملوں میں انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ 16 نومبر 2022

روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملوں نے یوکرین کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین حملے نے توانائی کے انفرا اسٹرکچر ، اپارٹمنٹ بلڈنگز اور ایک انڈسٹرئیل سائٹ تباہ کر دیا ہے۔

حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملک بھر میں ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

اسی دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے چار ماہ پرانے ایک معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے چند دن پہلے اس میں توسیع کا اعلان کیا تاکہ یوکرین سے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج، کھانے پینے کی اشیاء اور کھادوں کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ روس سے خوراک اور کھاد کی برآمد میں رکاوٹ بننے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی پوری طرح سے پر عزم ہے ۔

00:55 18.11.2022

ایران مظاہرین کو پھانسی اور قید کی سزائیں دینا بند کرے: انسانی حقوق کے گروپ

اس تصویر میں ایک لڑکی جس نے سر پر حجاب نہیں پہن رکھا، ایک گاڑی کی چھت پر کھڑی ہے جب کہ ہزاروں افراد مہسا امینی کے چالیسیویں میں شرکت کے لیے قبرستان کا رخ کررہے ہیں۔ 26 اکتوبر 2022
اس تصویر میں ایک لڑکی جس نے سر پر حجاب نہیں پہن رکھا، ایک گاڑی کی چھت پر کھڑی ہے جب کہ ہزاروں افراد مہسا امینی کے چالیسیویں میں شرکت کے لیے قبرستان کا رخ کررہے ہیں۔ 26 اکتوبر 2022

انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپس نے ایران پر اس بارے میں فوری عالمی دباؤ کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں بند حکومت مخالف مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے اور کسی بھی قیدی کو پھانسی دینے سے احتراز کرے ۔

ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ دو ماہ سے جاری احتجاجی تحریک کے خلاف حکومتی پکڑدھکڑ میں گرفتار پانچ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پانچ زیر حراست افراد میں سے ، جن میں سے کسی کا نام نہیں لیا گیا، تین وہ افراد شامل ہیں جنہیں بدھ کو سزا دی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کو ایرنی مظاہرین کی بڑ ے پیمانے پر گرفتاریوں ، جعلی مقدمات اور موت کی سزاؤں پر گہری تشویش ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے انسانی حقوق اور ان کی حمایت کے لیے آواز اٹھانا جاری رکھے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG