رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:52 15.11.2022

یوکرین کے متعدد شہروں پر روسی فضائی حملے، رہائشی عمارتیں شعلوں کی لپیٹ میں آ گئیں

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فائر فائٹرز شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی ایک عمارت سے لوگوں کو نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔ 15 نومبر 2022
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فائر فائٹرز شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی ایک عمارت سے لوگوں کو نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔ 15 نومبر 2022

یہ فضائی حملے روسی فوجوں کے یوکرین کے جنوبی شہر کھیرسن سے انخلا کے چار روز بعد ہوئے ہیں۔ کھیر سن واحد علاقائی صدر مقام تھا جس پر روس نے اس جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

یوکر ینی حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر کے شہروں پر روسی فضائی حملے ہوئے ہیں، جن میں دارالحکومت، کیف بھی شامل ہیں جہاں رہائشی عمارتیں شعلوں کی لپیٹ میں آ گئیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کے کم از کم 10 علاقے اور شہر میزائل حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

یوکرین کے ایک بجلی گھر پر میزائل گرنے سے ایک بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

دریں اثنا، یوکرین کی پولیس اور اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ وہ کلیدی جنوبی شہر پر آٹھ ماہ کے قبضے کے دوران کھیرسن میں مبینہ روسی زیادتیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں تشدد کے مقامات جبری گمشدگیوں اور حراستوں کےبارے میں بھی شواہد اکھٹے کیے جائیں گے ۔

منگل کے روز یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مانیٹرنگ مشن کے سربراہ نے شہر میں سنگین انسانی صورتحال" کی مذمت کی۔ماٹیلڈا بوگنر نے کہا کہ ان کی ٹیمیں جبری گمشدگیوں اور عارضی حراستوں کے تقریباً 80 واقعات کے الزامات کی تصدیق کے لئے کھیرسن کے دورے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

02:37 16.11.2022

روسی میزائل پولینڈ میں گرنے سے دو افراد ہلاک

روس کی میزائل بردار گاڑی ایک تقریب کے دوران ماسکو کی سڑک سے گزر رہی ہے۔ فائل فوٹو
روس کی میزائل بردار گاڑی ایک تقریب کے دوران ماسکو کی سڑک سے گزر رہی ہے۔ فائل فوٹو

امریکہ کی انٹیلی جنس کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل نیٹو کے رکن ملک پولینڈ میں گرے جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اے پی کے مطابق اور شخص نے یہ تصدیق کی ہے کہ بظاہر روسی میزائل پولینڈ کی سرحد کے 15 میل اندر گرے۔

نیشنل سیکیورٹی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ایجنسی نے پولینڈ سے آنے والی رپورٹس دیکھی ہیں اور ایجنسی زیادہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے پولینڈ کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

20:01 16.11.2022

’پولینڈ پر گرنے والا میزائل ممکنہ طور پر یوکرین سے آیا تھا‘

پولینڈ کی سرحد کے اندر گرنے والا میزائل کا ٹکڑا جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ممکنہ طور پر یوکرین سے آیا تھا کیونکہ وہ روسی میزائل حملے روکنے کے لیے کارروائی کررہا تھا۔ 16 نومبر 2022
پولینڈ کی سرحد کے اندر گرنے والا میزائل کا ٹکڑا جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ممکنہ طور پر یوکرین سے آیا تھا کیونکہ وہ روسی میزائل حملے روکنے کے لیے کارروائی کررہا تھا۔ 16 نومبر 2022

پولینڈ کا کہنا ہے کہ ایسی قطعِی کوئی علامت موجود نہیں ہے کہ پولینڈ کے کھیت میں گرنے والا ایک میزائل جس میں دو افراد ہلاک ہوئے، جان بوجھ کر کیا گیا کوئی حملہ تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ امکان نہیں کہ روس نے میزائل فائر کیا ہو۔

نیٹو کے سربراہ نے بھی ایسا ہی بیان دیا ہے۔

پولینڈ کے صدر نے بدھ کو کہا کہ پڑوسی یوکرین نے ممکنہ طور پر سوویت دور کے پروجیکٹائل کو لانچ کیا کیونکہ وہ اس روسی فضائی حملے کو روک رہا تھا جس نے اس کے پاور گرڈ کو تباہ کر دیا تھا۔

یہ میزائل پولینڈ میں منگل کو اس وقت گرا، جب روس یوکرین کے پاور گرڈ کو میزائلوں اور پھٹنے والے ڈرونز سے تباہ کر رہا تھا ۔

پولینڈ نے کہا ہے کہ وہ میزائل روسی ساختہ تھا۔


ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق تین امریکی حکام نے کہا کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے یوکرین کی افواج نے آنے والے روسی میزائل پر فائر کیا تھا۔

20:17 16.11.2022

بنکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس کا انعقاد

ایک خاتون اس مقام سے گزر رہی ہے جہاں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس ہو رہی ہے۔ 15 نومبر 2022
ایک خاتون اس مقام سے گزر رہی ہے جہاں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس ہو رہی ہے۔ 15 نومبر 2022

امریکہ اس ہفتے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن یعنی’ اے پی ای سی‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی توقع کر رہا ہے، جہاں عالمی تجارت کے تقریباً نصف کی نمائندگی کرنے والی 21 معیشتیں تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب حکام کرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد ذاتی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ، پینڈیمک کے بعدسرحدپار سفر کی بحالی اور ایک بزنس ٹریول کارڈ کو متعارف کرانا ہے تاکہ اہل کاروباری مسافر شرکت کرنے والے ملکوں میں90 دن تک ٹھہر سکیں ۔

تھائی حکام نئے ماحولیاتی اہداف کے ایک پیکیج کو بھی فروغ دے رہے ہیں جسے بائیو سرکلر گرین اکانومی کہا جاتا ہے اور جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ کچرے کو کم کرنے ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور وسائل کے تحفظ کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG