رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:47 11.11.2022

کینیڈا 40 ہزار افغان پناہ گزینوں کو قبول کرے گا

ایک افغان خاندان کینیڈا کے ٹورینٹو ایئرپورٹ پراتر رہا ہے۔
ایک افغان خاندان کینیڈا کے ٹورینٹو ایئرپورٹ پراتر رہا ہے۔

کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے دفتر آئی آر سی سی نے جمعرات کو تاجکستان سے 347 افغان شہریوں کی ٹورنٹو آمد کی اطلاع دی ہے۔

آئی آر سی سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں کیلگری، مانٹریال، رچمنڈ ہل اور ٹورنٹو سمیت پورے کینیڈا کی 39 کمیونٹیز میں آباد کیا جائے گا۔

کینیڈا نے حالیہ ہفتوں میں تاجکستان اور پاکستان سے افغان تارکین وطن کے انخلا میں اضافہ کیا ہے ۔

آئی آر سی سی کے مطابق 19 اکتوبر تک افغان مہاجرین کے ان نئے گروپوں کی آمد سے قبل 22,581 سے زیادہ افغان شہری کینیڈا پہنچ چکے ہیں۔

کینیڈا کی حکومت کم از کم 40,000 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

20:58 11.11.2022

امریکہ اپنی فضائی قوت میں اضافہ کرے گا: ایئر چیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج چین اور روس سے آگے رہنا چاہتی ہے تو اسے تبدیلیاں لانا ہوں گی ۔

جنرل براؤن جونیئر نےوائس آف امریکہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے دشمنوں نے اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور ہم بھی گزشتہ تیس برسوں سے انہی صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل کے خطرات اس طرح کے نہیں ہوں گے جیسا کہ ہم نے ماضی میں دیکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر ی ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بی 21 ایئر فورس کے بی ون اور بی 2 بمار طیاروں کی جگہ لے گا جو 1980 کے عشرے سے استعمال ہو رہے ہیں۔

20:26 14.11.2022

استنبول بم دھماکے کے شبہے میں ایک شامی خاتون گرفتار

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو بم دھماکے کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ 14 نومبر 2022
ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو بم دھماکے کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ 14 نومبر 2022

ترک پولیس نے پیر کے روز کہا کہ اس نے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کے شبے میں ، جس میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، ایک شامی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے کرد عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ رابطے ہیں۔

تاہم کرد عسکریت پسندوں نے بم دھماکے میں کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے پیر کے روز کہا کہ استنبول محکمہ پولیس نے کچھ دیر قبل بم رکھے والے شخص کو حراست میں لیا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے پکڑے جانے شخص کی شناخت احلام البشیر کے نام سے ظاہر کی جو ایک شامی خاتون ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 1200 ویڈیو کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد 21 مقامات پر چھاپے مارنے کے بعدمشتبہ خاتون کو حراست میں لیا جو پر ہجوم چوک میں بارودی مواد رکھنے کے بعد ایک ٹیکسی میں فرار ہوگئی تھی۔

دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کم ازکم دیگر 46 افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق استقلال ایونیو پر اتوار کو ہونے والے دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔

یہ تقسیم چوک تک جانے والا ایک مشہور راستہ ہے جس میں دکانیں اور ریسٹورنٹس واقع ہیں ۔

وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کہا کہ 21 دوسرے لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تعزیتی پیغام قاتل کے جرم کے مقام پر سب سے پہلے ظاہر ہونےکے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

20:35 14.11.2022

ایران:حکومت مخالف مظاہروں پر پھانسی اور قید کی سزائیں

تہران میں حکومت مخالف مظاہرے کا ایک منظر۔ 27 اکتوبر 2022
تہران میں حکومت مخالف مظاہرے کا ایک منظر۔ 27 اکتوبر 2022

ایران کے سرکاری میڈیا نے ملک میں مسلسل جاری بد امنی کے دوران اتوار کو کہا کہ ایران کی انقلابی عدالت نے حکومت مخالف مظاہرین میں سے ایک کو پھانسی اور پانچ دوسروں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ فیصلہ ممکنہ طور پر ان مقدمات کی سماعت میں سزائے موت کا پہلا فیصلہ ہے جو گزشتہ ہفتوں میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بنا پر گرفتار کیے جانے والوں کو سنائی گئی۔

ایران کی عدلیہ سے منسلک نیوز ویب سائٹ میزان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے شخص کو ایک سرکاری عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔

باقی پانچوں کی قید کی سزا ئیں 5 سے 10 سال تک اور قومی سلامتی اور امن عامہ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر سنائی گئیں۔

میزان کے مطابق یہ فیصلے انقلابی عدالت کی مختلف شاخوں نے جاری کیے لیکن مقدمات کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔

ایران پہلےہی سینکڑوں مظاہرین پر یہ کہتے ہوئے فرد جرم عائد کر چکا ہے کہ ان پر عوامی مقدمات چلائے جائیں گے ۔

یہ مظاہرے ستمبر میں ایک 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے خلاف شروع ہوئے تھے جو ایران بھر میں پھیل چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG