رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:58 31.10.2022

برطانیہ: سابقہ وزیر اعظم کا فون ہیک ہونے کے بعد سرکاری عہدے داوں کی سائبر سیکیورٹی میں اضافہ

اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم لز ٹرس کا بھی ٹیلی فون ہیک ہو گیا تھا۔
اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم لز ٹرس کا بھی ٹیلی فون ہیک ہو گیا تھا۔

برطانوی حکومت نے اتوار کے روز زور دے کر کہا کہ اس نے حکومتی عہدے داروں کی سائبر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

یہ اعلان ایک اخبار کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم لز ٹرس کا فون اس وقت ہیک کیا گیا تھا جب وہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کی میل میں کہا گیا کہ ہیکنگ کا پتا اس وقت چلا جب ٹرس موسم گرما میں قدامت پسند پارٹی کی لیڈر بننے کا انتخاب لڑ رہی تھیں ۔

اس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی میں اس شگاف کو اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن اور سول سروس کے سربراہ نے خفیہ رکھا ۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے جن کا نام نہیں بتایا گیا کہا کہ روسی جاسوں پر اس ہیکنگ کا شبہ کیا گیا تھا۔

حزب اختلا ف کی جماعتوں نے ہیکنگ اور اخبار کو اس معلومات کی لیکیج کے بارے میں ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

15:05 31.10.2022

یورپی یونین کا ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گردو تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور

جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بائربوک نے اتوار کے روز کہا ہے کہ جرمنی اور یورپی یونین کے عہدے دار ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گردتنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے جر منی نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی یونین کی پابندیوں کے پیکیج سے باہر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سخت تر پابندیاں نافذ کرے گا۔اتوار کو ایک جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے، بیرباک نے مزید کہا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم کس طرح پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں درج کر سکتے ہیں۔

بائربوک کے تبصرے ایران کے طاقتور پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی جانب سے مظاہرین کے لیے اس انتباہ کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں کہ اس ہفتے کا دن ان کا سڑکوں پر آنے کا آخری دن ہوگا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ سیکورٹی فورسز ملک گیر مظاہروں کے خلاف ان کی پکڑ دھکڑ میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

14:50 1.11.2022

دنیا کو درپیش زیادہ تر اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کا سبب یوکرین جنگ اور چین کے معاشی معاملات ہیں: عالمی ادارہ محنت

محنت کے بین الاقوامی ادارے ،آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ تر یوکرین کی جنگ اور چین میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد اقتصادی اور سیاسی بحران محنت کی عالمی مارکیٹ کی بحالی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

آئی ایل او کی پیر کو شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ محنت کی مارکیٹ کی بگڑتی ہوئی صورتحال روزگار کے مواقعوں کی تشکیل اور روزگار کے معیار دونوں کو متاثر کررہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد بحران جن میں ایک عشرے سے جاری افراط زر کی بلند ترین شرحیں، سخت تر مالیاتی پالیسیاں اور قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ صارفین اور کاروباری اداروں کے اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے کہا ہے کہ انحطا ط کا یہ رجحان بنیادی طور پر چین میں اقتصادی مسائل اور یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے ۔ اور اس سال کے شروع میں دیکھی گئی محنت کی عالمی بحالی کی علامات ختم ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں میں صنفی فرق کم کرنے میں پیش رفت بھی خطرے میں ہے اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان معاشی خلیج میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

14:56 1.11.2022

ملیریا کی تجرباتی دوا چھ ماہ تک ملیریا سے محفوظ رکھتی ہے

افریقہ میں ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک تجرباتی دوا کی صرف ایک بار دی جانے والی خوراک نے بالغ افراد کو چھ ماہ تک ملیریا سے محفوظ رکھا۔

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریسرچرز کی تیار کردہ یہ تجرباتی دوا مالی کے دو دیہاتوں میں جہاں ملیریا کے موسم میں لوگوں کو مچھر روزانہ اوسطاًدن میں دو بار کاٹتے ہیں ، ملیریا کے شکار 330 بالغ افراد کو شاٹس کی شکل میں دی گئی۔

امریکی حکومت کی یہ ریسرچ پیر کے روز جریدے نیو انگلینڈ میں شائع ہوئی اور اسے سیاٹل میں ایک میڈیکل میٹنگ میں پیش کیا گیا۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ریسرچرز کا خیال ہے کہ اس دوا کو ملیریا سے بچاؤ کے دوسرے طریقوں ، مثلاً ملیریا سے بچاؤ کی گولیوں، مچھر دانیوں اور ویکسینز کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے لوگوں کو ملیریا سے زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔

ملیریا سے افریقہ میں 2020 میں 620000 سے زیادہ لوگ ہلاک اور 241 ملین لوگ بیمار ہوئے جن کی اکثریت بچوں پر مشتمل تھی۔ عالمی ادارہ صحت کی بچوں کے لیے منظور کی گئی پہلی ویکسین صرف 30 فیصد موثر ہے اور اسے چار خوراکوں کی صورت میں دیا جاتا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG