رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:04 28.10.2022

عراقی کابینہ نے محمد شیعہ ال سوڈانی کی قیادت میں نئی حکومت کی منظوری دے دی

عراقی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک نئی حکومت کی منظوری دے کر ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری تعطل کو ختم کردیا ہے لیکن اسے ابھی تک بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

52 سالہ وزیر اعظم محمد شیعہ ال سوڈانی ، جو اس سےپیشتر عراق کے انسانی حقوق کے امور اور محنت اور سماجی امور کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، اگلی حکومت کی قیادت کریں گے ۔

سوڈانی نے ووٹنگ سے قبل ایک تقریر میں دوسرے امور کے علاوہ معیشت کی اصلاح ، بدعنوانی کے سد باب، انحطاط پذیر پبلک سروسز کو بہتر بنانے ، غربت اور بے روزگاری کے مقابلے کا عزم ظاہر کیا ۔

انہوں نے تین ماہ کے اندر انتخابی قانون میں ترمیم اور ایک سال کے اندر جلد پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا وعدہ بھی کیا ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کی ووٹنگ اس انتخاب کے ایک سال بعد ہوئی ہے جس میں شیعہ عالم مقتدی الصدر سب سے بڑے فاتح تھے لیکن جو ایک حکومت کی تشکیل کے لئے حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے ۔

14:14 28.10.2022

90 فی صد چینی نوجوان چین کو امریکہ اور مغرب سے برتر یا برابر سمجھتے ہیں

چین کےسرکاری میڈیا کے ایک ادارے کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ ملک کے 90 فیصد نوجوان مغرب اور امریکہ کو چین کے برابر سمجھتے ہیں یا انہیں کمتر ہی سمجھتے ہیں ۔

کمیونسٹ پارٹی سے منسلک گلوبل ٹائمز کی جانب سے 100 سے زائد شہروں میں 14 سے 35 سال کی عمر کے 1,655 افراد کے سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے نوجوان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہو گئے ہیں۔

سروے اور اس سے منسلک خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے سوشل سیکیورٹی ، تاریخ اور کلچر جیسے شعبوں کی بہتری نے بھی نوجوانوں کے ان رویوں میں ایک کردار ادا کیا ہے ۔

جائزے کے نتائج حالیہ سماجی تبدیلیوں کے برعکس ہیں جیسے کہ شرح پیدائش میں کمی اور سماجی نقل و حرکت کی کمی کی وجہ سے نوجوانوں میں اتنی مایوسی کہ وہ شادی کرنے، بچے پیدا کرنے، گھر یا کار خریدنے سے گریز کر رہے ہیں اور صرف اور صرف پیسہ کمانے کی دوڑ میں مصروف ہیں ۔

14:22 28.10.2022

اگلے ہفتے اسرائیل کے نئے انتخابات میں نتن یاہو کی جیت کے امکانات روشن

نتین یاہو اپنی انتخابی مہم کے دوران۔
نتین یاہو اپنی انتخابی مہم کے دوران۔

اسرائیلی اگلے ہفتے ایک ایسے انتخاب کے لیےووٹ ڈالیں گے جس میں سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اقتدار میں واپس آسکتے ہیں۔

نتن یاہو نے، جو اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم رہ چکےہیں ، اپنی لیکود پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم شروع کر دی ہے جب کہ انہیں بد عنوانی کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

منگل کے انتخابات اسرائیل میں چار سال میں ہونے والے پانچویں انتخابات ہوں گے ۔

وزیر اعظم یائر لیپڈن نے گزشتہ سال اس کے بعد نتن یاہو کی جگہ لی تھی۔ وہ آٹھ جماعتوں کی مخلوط حکومت کے مشترکہ امیدوار تھے۔

رائے عامہ کے جائزے پیش گوئی کر رہے ہیں کہ لیکود پارٹی اگلے ہفتے کی ووٹنگ میں لیپڈ کی یش عتید پارٹی سے آگے ہو گی لیکن یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ سابق وزیر اعظم کو اپنا پرانا منصب خود بخود مل جائے گا۔

دونوں جماعتوں کو چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ اتحاد کے لیے قائل کرنا ہو گا جس کے نتیجے میں وہ اسرائیل کی پارلیمنٹ ، میں اکثریتی نشستیں حاصل کر سکیں گی ، جو ایک ایسا عمل ہے جس میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

14:47 31.10.2022

روسی حملوں سےیوکرین کے داراحکومت سیمت کئی شہروں میں پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع

روسی حملوں سے یوکرین کے شہروں میں املاک کی تباہی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
روسی حملوں سے یوکرین کے شہروں میں املاک کی تباہی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

یوکرین کے عہدے داروں نے پیر کی صبح کیف ، خارکیف اور دوسرے شہروں پر روسی حملوں کے ایک بڑے سلسلے کی خبر دی ہے۔

کیف کے مئیر نے پیر کو کہا کہ اس کے نتیجے میں یوکرین کے دار الحکومت میں بجلی اور پانی کی رسدوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا ۔

عہدے داروں نے حملوں کے نتیجے میں خارکیف اور زپاریژیا کے شہروں میں بجلی کی ممکنہ بندش کی بھی خبر دی۔

یہ حملہ روس کی جانب سے یوکرین پر اس الزام کے دو دن بعد ہوا ہے کہ یوکرین نے روس کے الحاق کیے گئے جزیرہ نما کرائمیا کےساحل کے قریب بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے پر ایک ڈرون حملہ کیا ہے ۔

یوکرین نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے خود اپنے ہتھیاروں کو غلط طریقے سے استعمال کیا ہے ۔ لیکن ماسکو نے پھر بھی اقوام متحدہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج لے جانے والے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی اجازت دینے کے معاہدے سے اپنی شرکت روکنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG