رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

11:56 27.10.2022

صدر بائیڈن اور اسرائیلی ہم منصب آئزک ہرتزوگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، علاقاتی صورت حال پر تبادلہ خیالات

صدر بائیڈن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ، 26 اکتوبر 2022
صدر بائیڈن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ، 26 اکتوبر 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ سے ملاقات کی تاکہ علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر بات کی جا سکے جن میں ایران سے لاحق خطرہ اور اسرائیل کی علاقائی یک جہتی اور عرب دنیا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے طریقے شامل تھے ۔

بائیڈن نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی مضبوط وابستگی کو اجاگر کیا ۔

میٹنگ سے قبل بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں یہ بات 500 بار کہوں گا کہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط وابستگی کی بنیاد ہمارے اصول، ہمارے خیالات اور اقدار ہونی چاہئیں ۔

یہ دورہ اندرون ملک امکانی سیاسی تبدیلی سے قبل ہو ا ہے جب کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو آنے والے ہفتوں میں انتخابات کا سامنا ہو گا۔

14:34 27.10.2022

امریکہ: وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ سے متعلق 100 سے زیادہ مقدمات دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وسط مدتی الیکشن میں 12 دن باقی ہیں۔ لیکن ملک بھر کی عدالتوں میں، نتائج پر شکوک پیدا کرنے کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔

اس سال کے آغاز سے، آنے والے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے زیادہ تر ریپبلکنز کی جانب سے 100 سے زیادہ مقدمے دائر کیے گئے ہیں۔

ری پبلکنز نے میل میں ووٹنگ کے قواعد، ووٹر تک رسائی، ووٹنگ مشینوں، ووٹنگ رجسٹریشن، غلط نشان زدہ غیر حاضر بیلٹ کی گنتی اورمتعصب نگرانوں کی پول تک رسائی جیسے سوال اٹھائے ہیں۔

یہ انتخابات سے پہلے اب تک کی سب سے زیادہ قانونی چارہ جوئی ہے - اور یہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کی ناکامیوں سے پیدا ہونے والی حکمت عملی کی تبدیلی ہے۔

14:43 27.10.2022

یورپ میں توانائی کا بحران : لکڑی کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ

گیس اور تیل کی قلت کے سبب یورپ میں جلانے کی لکڑی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور ٓصاحب ثروت لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر سشمسی توانائی کے پینل لگوا رہے رہے ہیں۔
گیس اور تیل کی قلت کے سبب یورپ میں جلانے کی لکڑی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور ٓصاحب ثروت لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر سشمسی توانائی کے پینل لگوا رہے رہے ہیں۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے دورا ن روس کی جانب سے قدرتی گیس کی ترسیل میں کمی کے باعث یورپ میں پیدا ہونےوالے توانائی کے بحران نے کچھ لوگوں کو موسم سرد تر ہونے پر گرم رہنے کے لئے سستے ذرائع مثلاً جلانے کی لکڑیوں کا رخ کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ مالڈووا اور کوسوو جیسے غریب ملکوں کے ساتھ ساتھ مغربی اور وسطی یورپ کے امیر ملکوں میں بھی لکڑی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ لوگ جتنا زیادہ ان کا ذخیرہ کر رہے ہیں اور جلا رہے ہیں اتنا ہی ان کی قیمتوں میں اضافہ ہور ہا ہے اور ان کی قلتوں اور چوریوں کی رپورٹس مل رہی ہیں جب کہ فراڈ کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ اور لکڑیوں کے جلانے اور درختوں کی کٹائی میں اضافے سے ماحولیات کی آلودگی میں اضافے کے بارے میں خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

13:56 28.10.2022

ڈرٹی بم کے روسی الزامات: جوہری توانائی کا عالمی ادارہ یوکرین کی جوہری تنصیات کا معانئہ کرے گا

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جمعرات کو کہا کہ معائنہ کاروں کو یوکرین کی دو تنصیبات پر چند دنوں میں پہنچ کر کام کرنا شروع کر دینا چاہیے جن کے بارے میں روس نے الزام لگایا ہے کہ وہاں جوہری مواد کو ڈرٹی بم بنانے کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

گروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں صحافیوں کو بتایا کہ، میں نے اس بارے میں یوکرینی وزیر خارجہ دمیتروکولیبا کے ساتھ ٹھوس بات چیت کی۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے، اور میں نے اتفاق کیا کہ کسی کا بھی شک کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’آئی اے ای اے‘ کے انسپکٹرز یہ دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ آیا تنصیبات پر ایندھن کو کسی طرح سے دو بارہ پراسس کیا گیا ہے تاکہ اس میں سے دو اجزا سیزیم اور سٹرونٹیم حاصل کیے جائیں جو تابکاری بم بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ۔

گروسی نے کہا کہ انسپکٹر چند روز میں اپنا نتیجہ اخذ کر سکیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG