رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:17 13.10.2022

ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی فی الحال ہماری توجہ کا مرکز نہیں ہے: امریکہ

ٹیڈ پرائس۔ ترجمان محکمہ خارجہ
ٹیڈ پرائس۔ ترجمان محکمہ خارجہ

امریکہ نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اس وقت ہماری توجہ کا مرکز نہیں ہے ، یہ کہتے ہوئے کہ تہران نے معاہدے کی بحالی کے لیے بہت کم دلچسپی ظاہر کی ہے اور یہ کہ واشنگٹن اس وقت ایرانی مظاہرین کی مدد کے طریقوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ بہت واضح ہے اور ایرانیوں نے اسے بہت واضح کر دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ ہفتوں میں کچھ نہیں سنا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے ۔ اوراس لیے ہماری توجہ اس وقت اس جرات اور بہادری پر ہے جس کا اظہار ایرانی عوام اپنے پر امن مظاہروں کے ذریعے کر رہے ہیں۔

13:25 13.10.2022

نائیجیریا میں شدید سیلاب، پانچ سو سے زیادہ ہلاکتیں ، 14 لاکھ بے گھر

سیلابوں سے نائیجیریا کے تقریباً تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
سیلابوں سے نائیجیریا کے تقریباً تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک عشرے کے بد ترین سیلابوں میں کم از کم 500 لوگ ہلاک اور 14 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

عہدے داروں نے کہا کہ نائیجیریا کے تقریباً تمام صوبے سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں اور 90 ہزار گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

نائیجیریا کی انسانی حقوق کی وزارت کے مستقل وزیر ناصر ثانی گوازرونے ابو جا میں ایک میڈیا بریفنگ میں تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح کے سیلاب کےاثرات کو کم کرنے کے لیے عہدے داروں نے ایک ہنگامی کارروائی کی منظوری دے دی ہے اور ایک نیشنل ایمر جنسی رسپانس پلان کے تحت ان کمیونٹیز کے لیے بھی مدد فراہم کی جائے گی جو سیلاب سے براہ راست متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

13:33 13.10.2022

شمالی کوریا: کروز میزائل تجربات کا مقصدجوہری حملے کی صورت میں اپنی عسکری صلاحیت اور مستعدی کا اظہار ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک کے لیڈر کم جانگ ان نے طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائلوں کے تجربات کی نگرانی کی ہے جنہیں انہوں نے جوہری حملے کی اپنی فوج کی صلاحیتوں اور مستعدی کی توسیع کا ایک کامیاب مظاہرہ قرار دیا ۔

بدھ کےروز کے ان تجربات میں اس سال شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کی ایک ریکارڈ تعداد شامل ہوئی، جس نے واشنگٹن اور سول کے خلاف جوہری تنازعے کی دھمکیوں کے ساتھ ان تجربات کی تیاری کی ہے۔ جنوبی کوریا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کم جون آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں ایک جوہری تجربہ بھی کر سکتا جس کا مقصد امریکہ پر شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طو ر پر تسلیم کرنے کے لئے دباو کی مہم کو بڑھاکر ایک مضبوط پوزیشن کے ساتھ مراعات کے لئے گفت و شنید کرنا ہے ۔

13:08 14.10.2022

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

جنوبی کوریا نے کہاہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی پانیوں کی جانب ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ لانچنگ جمعہ کی صبح ہوئی لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے میزائل لانچنگ کے ایک سلسلے میں یہ تازہ ترین ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سرحد کے قریب جمعرات کے شب کے آخری پہر اور جمعہ کی صبح جنگی طیارے بھی اڑائے، جس سے جنوبی کوریا لڑاکا جیٹ طیاروں کو مار گرانے پر مجبور ہو گیا۔

دونوں کوریاؤں کے درمیان جھڑپوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ شمالی کوریا کی فوج نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں جنوبی کوریا پر جمعرات کو سرحد کے قریب تقریباً 10 گھنٹے تک توپ خانے سے گولہ باری کا الزام لگایا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG