رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:46 11.10.2022

ادارے کو جلد اضافی فنڈز نہ ملے تو پناہ گزینوں کے پروگراموں میں شدید کمی کرنا پڑے گی: یو این ایچ سی آر

پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابوں کا ہدف بننے والے سکھر کے عارضی خیموں میں قیام رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابوں کا ہدف بننے والے سکھر کے عارضی خیموں میں قیام رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے پیر کے روز کہا کہ اگر ادارے کو جلد ہی اضافی فنڈز نہ ملے تو اسے "شدید کٹوتیاں" کرنا ہوں گی جس کے نتیجے میں مزید غذائی قلت اور بچوں کی شادیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے غریب ترین خطوں میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق یوکرین میں جنگ نے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگ جبری طور پر بے گھر ہو چکے ہیں ۔

ادارے کےایک ترجمان نے کہا کہ اس وقت ، ایجنسی کے 12 پروگراموں کو 50 فی صد یا اس سے کم رقم فراہم کی جاتی ہے

اور ڈر ہے کہ اس کے نتائج بہت دور رس ہوں گے۔

غذائیت کی کمی کی شرح میں اضافے سے لے کر جنس پر مبنی تشدد، بچوں کی شادی، مزدوروں کے استحصال، وسائل کی کمی پر مقامی کمیونٹیز کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگیاں اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے خطرات، اور اسی طرح کے دوسرے نتائج "۔

13:57 11.10.2022

قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تیرتے ہوٹل کے طور پر تیسرا کروز جہاز کرائے پر لے لیا

فٹ بال کے ورلڈ کپ کے لیے قطر میں قائم ہونے والا اسٹیڈیم۔
فٹ بال کے ورلڈ کپ کے لیے قطر میں قائم ہونے والا اسٹیڈیم۔

قطر میں ورلڈ کپ کے منتظمین نے پیر کو دوحہ پورٹ پر فٹ بال کے پرستار ہوٹل کے طور پر استعمال کے لیے ایک تیسرا کروز جہاز کرایہ پر لیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے لیے شدت سے درکار کمروں میں اضافہ کیا جاسکے۔

نے 20 نومبر کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے صرف چھ ہفتے قبل معاہدے کا اعلان کیا۔ جنیوا میں قائم بحری جہازوں کی گلوبل کمپنی MSC Cruises

نے 20 نومبر کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے صرف چھ ہفتے قبل معاہدے کا اعلان کیا۔

1,075 کروزجہازجس میں 1075 کیبن ہیں، نومبر سے 19 دسمبر تک دستیاب ہوگا۔

پیر کو ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر درج کی گئی اوپیرا کی قیمتیں گروپ مرحلے کے دوران کم از کم دو راتوں کے قیام کے لیے فی شخص 470 ڈالر فی رات سے شروع ہوتی ہیں۔

قطر کے پاس ورلڈ کپ میں تمام ٹیموں، کارکنوں، رضاکاروں اور شائقین کے لیے ہوٹلوں کی گنجائش موجود نہیں ہے اور وہ کیمپنگ اور کیبن سائٹس بنا رہا ہے، کروز جہاز کرایہ پر لے رہا ہے اور شائقین کو پڑوسی ملکوں میں قیام کرنے اوروہاں سے کھیلوں کے لئے فضائی ذریعے سے آنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

14:04 11.10.2022

توانائی سے متعلق یورپی یونین کے اہداف کے خلاف شکایت

یورپ کے لیے گیس پائپ لائن کا ماڈل
یورپ کے لیے گیس پائپ لائن کا ماڈل

آسٹریا کی حکومت نے پیر کو کہا کہ اس نے یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت میں بلاک کی انتظامی برانچ کی جانب سےقدرتی گیس اور جوہری توانائی کی پیداوار کو پائیدار توانائی قرار دینے کے منصوبوں پر ایک قانونی شکایت درج کرائی ہے۔

آسٹریا کے وزیر ماحولیات لیونور گیوسلر نے خبردار کیا کہ یہ اقدام ماحولیاتی نقصان کے باوجود جوہری توانائی اور قدرتی گیس کو یعنی ماحولیاتی دوست قرار دے سکتا ہے۔

یورپی یونین کے ایک اور رکن، لکسمبرگ نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ قانونی معاملے میں آسٹریا کے ساتھ کھڑا رہے گا، جس سے اس اقدام میں مزید سیاسی وزن شامل ہو گا۔

یورپی یونین کا ایگزیکٹو کمیشن اگلے سال کچھ نیوکلیئر اور گیس پلانٹس کو اس فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کون سے منصوبے پائیدار ہیں۔

ماحولیات کے ایک درجن سے زیادہ گروپس نے پہلے ہی کمیشن کے منصوبوں کو ، جنہیں بلاک کے قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے،قانونی طور پر چیلنج کر دیا ہے ۔

13:43 12.10.2022

پوٹن نے یوکرین پر قبضے کی روس کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا: صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے روسی ہم منصب ولاد ی میر پوٹن عام طور پر ایک معقول شخص ہیں، جنہوں نے یوکرین پر قبضے کے اپنے امکانات غلط اندازہ لگایا ہے۔ صدر نے یہ بات سی این این پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران کی۔

جب کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی منتظر ہے کہ پوٹن وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کا سہارا لینے سے قبل یوکرین پر اپنے حملے کی شدت میں کمی لائے ۔

یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے جمعے کو کہا تھا کہ ان کے فوجیوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی ایک جوابی کارروائی میں لگ بھگ 2500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ لیکن یوکرین کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ روس نے انتقامی طور پر ایک بڑے پیمانے کی بمباری کرتے ہوئے کئی ماہ میں پہلی بار یوکرین کے دار الحکومت کیئف اور ملک بھر کے دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا۔

واشنگٹن نے پیر کی تباہی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یوکرین کے لیے فضائی دفاع کی رسدوں میں اضافہ کر دے گا جب کہ جرمنی نے آنے والے دونوں میںIris-T میزائل شیلڈ کی پہلی ترسیل کا وعدہ کیا ہے جو اطلاعات کے مطابق شہر کا دفاع کر سکتی ہے۔

اسی دوران امریکہ اقوام متحدہ میں یوکرینی علاقوں کے الحاق کی مذمت سے متعلق ایک قرار داد کی منظوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ملکوں کو اکٹھا کرنے کی ایک کارروائی کی قیادت کی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG