تھائی لینڈ کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر پر فائرنگ سے بچوں سمیت 30 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں بچوں کی دیکھ بھالکے ایک مرکز میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 30 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے جن کی اکثریت بچوں کی ہے ۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قصبے نونگبوا لامفو کے چائلڈ کئیر سنٹر میں سہ پہر کے وقت ایک مسلح شخص نے گھس کر فائر نگ شروع کر دی اور30 افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کرنے کے بعد اس نے خود کو بھی ہلاک ک کر لیا۔
علاقائی پبلک افئیرز کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک 26 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے23 بچے، دو اساتذہ اور ایک پولیس افسر تھا۔
۔فوری طور پر مزید تفصیلات حاصل ہیں ہو سکیں
جنوبی یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب روسی فورسز کا راکٹ حملہ
جنوبی یوکرین کے ایک مقامی رہنما نے بتایا ہے کہ روسی فورسز کی جانب سے داغے جانے والے سات ر اکٹ علاقے کے ایک قصبے ز اپوریژیا کی رہائشی عمارتوں پر گرے جس سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم پانچ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب پھنس گئے ہیں۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعرات کو ہونے والے حملے یوکرین کے صدر کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئے کہ ملک کی فوج نے روس کے غیر قانونی طور پر الحاق کیے گئے علاقوں میں سے ایک کے مزید تین دیہاتوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
زاپورژیا میں یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی پلانٹ واقع ہے، جو اب روس کے قبضے میں ہے۔ اسی نام کا ایک شہر بدستور یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔
توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ پاور پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے اس ہفتے کیف کا دورہ کریں گے۔
امریکی شہر کی انتظامیہ سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں موت پر بارہ ملین ڈالر ہرجانہ اداے کرے گی
امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر رو چیسٹر کے حکام اس سیاہ فام آدمی ڈینیئل پروڈ کے بچوں کو بارہ ملین ڈالر ادا کریں گے جو ایک برفانی روز پولیس کی تحویل میں سانس بند ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
اس تصفیہ کی منظوری ایک وفاقی جج نے جمعرات کو عدالتی دستاویز کی صورت میں دی۔ روچسٹر کے میئر ملک ڈی ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ شہر کے لیے "بہترین فیصلہ" تھا۔
بائیڈن نے محض چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ہزاروں لوگوں کو معاف کردیا
امریکہ کے ایک وفاقی قانون پر عمل کرتے ہوئے صدرجو بائیڈن نے ان ہزاروں شہریوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو محض چرس اپنے پاس رکھنے کے جرم میں سزادی گئی تھی۔
اس فیصلے کو صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے منشیات رکھنے کے فعل کو غیر مجرمانہ قرار دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ کسی شخص کے قبضے میں منشیات ہونے جرم قرار دینا غیر سفید فام لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔