یوکرین : روسی حملے میں 23 افراد ہلاک درجنوں زخمی
ایک عہدے دار نے بتایا کہ ماسکو کی جانب سے سات ماہ کی جنگ میں جمعے کے روز یوکرین کے شہر زاپورژیا میں ایک روسی حملے میں کم از کم 23 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق زاپورژیا کے علاقائی گورنر اولیکسینڈر سٹارخ نے یہ اعلان جمعے کے روز ایک آن لائن بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کم ا ز کم28 لوگ اس وقت زخمی ہو گئے جب روسی فورسز نے روسی مقبوضہ علاقے کی طرف جانےوالے انسانی ہمدردی کے ایک کونوائے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے جلی ہوئی موٹر گاڑیوں اور سڑک پر بکھری لاشوں کی تصاویر پوسٹ کیں ۔ روس نے فوری طور پر حملے کو تسلیم نہیں کیاہے۔
امریکہ: ایوان نمائندگان نے ٹیک کمپنیوں پر کنٹرول سے متعلق بل منظور
امریکی ایوان نمائندگان نے ایسے بل کی منظوری دی ہے جس میں ریاستوں کو مسابقتی معاملات میں زیادہ اختیارات دے کر اور وفاقی ریگو لیٹرز کے لیے فنڈز میں اضافہ کرکے بڑی ٹیک کمپنیوں کے غلبے کو ہدف بنایا گیا ہے ۔
اس دو جماعتی اقدام کو ان زیادہ پر عزم شقوں سے الگ رکھا گیا جن کا مقصد میٹا ، گوگل ، ایما زون اور اپیل کو کنٹرول میں رکھنا ہے ۔ اور اسے ایوان اور سینیٹ کی اہم کمیٹیوں نے کلئیر کر دیا ہے ۔
یہ تجاویز کئی ماہ سے تعطل کا شکار تھیں جس سے کمپنیوں کو ا ان کےخلاف لابنگ کی بھر پور مہموں کا وقت مل گیا ۔
بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے مزید محدود بل کی توثیق کی ۔ ایوان کے قدامت پسندوں نے عدم اعتماد کے ریگو یٹرز کے لئے محصولات میں مجوزہ اضافے پر اعتراض کیا اس جواز کے ساتھ کہ صدر جو بائیڈن کے تحت فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس میں حد سے زیادہ تجاوز کیا ہے ۔
انڈونیشیا: فٹ بال میچ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں 17 بچے بھی شامل
انڈونیشیا کے ایک فٹ بال میچ کے بعد بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے 125 افراد میں سے کچھ کے اہل خانہ اور دوست اس وقت غم سے نڈھال ہو گئے جب متاثرین کی لاشیں پیر کو گھر واپس پہنچائی گئیں۔ مرنے والوں میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پریشان گھرانے اس فٹ بال میچ میں اپنے پیاروں کی اچانک ہلاکت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے جو صرف آبائی شہر اریما ایف سی کے شائقین نے دیکھا تھا کیوں کہ منتظم نے انڈونیشیا کی پرتشدد فٹ بال دشمنیوں کی تاریخ کی وجہ سے پرسیبا سورابایا کے حامیوں کے آنے پر پابندی عائد کردی تھی
اسپورٹس کی کسی تقریب میں یہ دنیا کی ایک مہلک ترین بھگدڑ تھی ۔ صدر جوکو ودودو نے سیکیورٹی کے طریقہ کار کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے ، اور فیفا کے صدر نے اموات کو فٹبال میں شامل سب کے لئے ایک تاریک دن اور اسے سمجھ سے بالا تر ایک سانحہ قرار دیا۔
موسم خزاں میں فلو کے پھیلاؤ کا خطرہ، ڈاکٹروں کا ویکسین شاٹس پر زور
ڈاکٹروں نے امریکیوں کے لیے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس موسم خزاں میں اپنے فلو کے شاٹس لگوانا نہ بھولیں
انہوں نے پہلی بار معمر افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی اضافی طاقت کا شاٹ لگوائیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ فلو سیزن کس حد تک خراب ہو گا۔
اگرچہ کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کے دوران فلو تاریخی طور پر اپنے کم ترین درجوں پر رہا ہے تاہم وہ واپس آسکتا ہے ۔ اس کا ایک اشارہ یہ ہےکہ آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں فلو کا ایک پریشان کن سیزن ختم ہوا ہے ۔
میمفس میں سینٹ جوڈ چلڈرن ریسرچ اسپتال کے انفلوئنزا کے ماہر رچرڈ ویبی نے کہا ہے،" اس سال ہم جانتے ہیں کہ فلو واپس آ گیا ہے،‘‘ امریکہ میں چھ ماہ کی عمر سے فلو کی سالانہ ویکسی نیشنز کی سفارش کی گئی ۔ہے
فلو 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں، چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور دل اور پھیپھڑوں کی بیماری سمیتیصحت کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہےاور اس سال معمر افراد کے لیے قوت مدافعت بڑھانے کے ایک عنصر کے ساتھ تیار کردہ ایک خصوصی ویکسین لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔