رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

12:26 27.9.2022

صومالیہ: سرکاری فورسز کا باغی عسکری گروپ کو مرکزی علاقے سے نکال دینے کا دعویٰ

صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز کہا کہ فوج نے بڑے پیمانے کی ایک کارروائی میں حاصل ہونے والی تازہ ترین کامیابیوں میں ملک کے مرکزی علاقے کے بڑَ ے حصوں سے الشباب دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے ۔

صومالیہ کی قباِئلی ملیشیا نے ، جسے صومالی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے چند ہفتے قبل ہیران کے علاقے میں الشباب کے خلاف ایک کارروائی کر کے کئی قصبوں کو آزاد کرا لیا جس کے بعد اس نے گالگا ڈوڈ اور پھر جنوب میں خلیجی علاقے کا رخ کیا ۔

صرف ہیران کے علاقے میں 40 بستیوں کو آزاد کرانے میں نمایاں پیش رفت رہی ہے جس کے لیے اسے امریکہ کے تربیت یافتہ، صومالی حکومت کے فوجی کمانڈوز کی مدد حاصل رہی ۔

صومالی حکومت کے ان دعوؤں کی وی او اے کو تصدیق نہیں مل سکی ہے ۔ صومالی حکومت کی فوجی کامیابیاں اس کے صرف چند روز بعد ہوئی ہیں جب القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ پر حملے میں ایک فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ صومالی حکومت کی جانب سے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی مہم ایسے میں ہو رہی ہے جب ملک ایک بڑھتی ہوئی خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے کہا ہے اس کے نتیجے میں اگلے چند مہینوں میں قحط کا سامنا ہو سکتا ہے۔

12:33 27.9.2022

صومالیہ: سرکاری فورسز کا باغی عسکری گروپ کو مرکزی علاقے سے نکال دینے کا دعوی

صومالیہ کی قومی فوج کے دستے دارالحکومت موغا دیشو میں گشت کر رہے ہیں۔
صومالیہ کی قومی فوج کے دستے دارالحکومت موغا دیشو میں گشت کر رہے ہیں۔

صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز کہا کہ فوج نے بڑے پیمانے کی ایک کارروائی میں حاصل ہونے والی تازہ ترین کامیابیوں میں ملک کے مرکزی علاقے کے بڑَ ے حصوں سے الشباب دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے ۔

صومالیہ کی قباِئلی ملیشیا نے ، جسے صومالی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے چند ہفتے قبل ہیران کے علاقے میں الشباب کے خلاف ایک کارروائی کر کے کئی قصبوں کو آزاد کرا لیا جس کے بعد اس نے گالگا ڈوڈ اور پھر جنوب میں خلیجی علاقے کا رخ کیا ۔

صرف ہیران کے علاقے میں 40 بستیوں کو آزاد کرانے میں نمایاں پیش رفت رہی ہے جس کے لیے اسے امریکہ کے تربیت یافتہ، صومالی حکومت کے فوجی کمانڈوز کی مدد حاصل رہی ۔

صومالی حکومت کے ان دعوؤں کی وی او اے کو تصدیق نہیں مل سکی ہے ۔ صومالی حکومت کی فوجی کامیابیاں اس کے صرف چند روز بعد ہوئی ہیں جب القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ پر حملے میں ایک فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

صومالی حکومت کی جانب سے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی مہم ایسے میں ہو رہی ہے جب ملک بڑھتی ہوئی خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے کہا ہے اس کے نتیجے میں اگلے چند مہینوں میں قحط کا سامنا ہو سکتا ہے۔

15:47 27.9.2022

جاپان نے شنزو ایبے کو آخری الوداع کہہ دیا

جاپان کے مقتول وزیر اعظم شینزو ابے کو الواع کہا جا رہا ہے۔ 27 ستمبر 2022
جاپان کے مقتول وزیر اعظم شینزو ابے کو الواع کہا جا رہا ہے۔ 27 ستمبر 2022

جاپان نے منگل کو جدید جاپان کے ایک اتہائی بااثر رہنما سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کو ایک جذباتی الوداع پیش کیا ، جنہیں جولائی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مرکزی ٹوکیو کےنیپون بڈوکان میدان میں منعقدہ سرکاری تقریب میں ہزاروں جاپانی شہریوں اور غیر ملکی معززین نے شرکت کی اگرچہ اس تقریب پر اندرون ملک تنقید ی رد عمل بھی سامنے آیا ۔

تقریب، جس میں امریکی نائب صدر کاملا ہیرس ، جاپان کے ولی عہد اکی شینو اور دوسرے غیر ملکی اور جاپانی عمائدین نے شرکت کی ، سوگ کے سیاہ لباس میں ملبوس ایبے کی اہلیہ سے شروع ہوئی جو سنہری پٹیوں کے ساتھ کاسنی کپڑے میں لپٹے لکڑی کے ایک باکس میں ایبے کی باقیات لیے کیشیدا کے پیچھے آہستہ آہستہ چلتے ہوئے فیونرل احاطے میں داخل ہوئیں ۔ سفید یونیفار م میں ملبوس فوجیوں نے ایبے کی باقیات کو اٹھایا اور انہیں سفید اور زرد پھولوں سے بھرے ایک پیڈسٹل پر رکھا۔

شرکاء اس وقت خاموشی سے کھڑے ہو گئے جب فوجی بینڈ نے قومی ترانہ بجایا ، پھر ایبے کی حکمرانی کی مدت کی تعریف پر مبنی ایک ویڈیو سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ فوٹیج میں 2006 میں ان کی پارلیمانی تقریر ، جس میں انہوں نے ایک خوبصورت جاپان کی تعمیر کا عزم کیا تھا ، 2015 میں امریکی کانگریس میں ان کی تقریر ، " امید کے اتحاد کی جانب" شامل تھیں ۔ اس میں مارچ 2011 میں سونامی کے بعد تباہی سے متاثرہ شمالی جاپان میں ان کا دورہ اور 2020 ٹوکیو اولمپکس کو فروغ دینے کے لیے ریو ڈی جنیرو میں 2016 سپر ماریو کی نقالی شامل تھی ۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے دوست اور سرپرست کے لیے ایک انتہائی ذاتی یادگاری تقریر کی۔

تقریب سے پہلے جاپانی شہریوں کے ایک طویل جلوس نے ایک قریبی پارک میں انہیں پھول پیش کرنے اور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے میدان سے باہر قطار بندی کی ۔

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے جو امریکی فیونرل وفد کی قیادت کر رہی ہیں، پیر کے روز کہا کہ ایبے نے امریکہ کے ساتھ پائیدار دوستی کا ورثہ چھوڑا ہے۔

تقریب میں ایبے کو اپنے تعاون اور دوستی کی وجہ سے سراہا گیا ۔ خاص طور پر جمہوری ملکوں کے ساتھ ۔ جن کے لیے انہوں نےکہا کہ ان سب کو مشترکہ چیلنجوں پر مل کر کام کرنا چاہئے۔

جاپان کی سب سے بڑی سیاسی حزب مخالف جماعتوں نے تقریب کا بائیکاٹ کیا جس کے بارے میں نقادوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح سرمایہ دارانہ مزاج کی حکومتیں جنازوں کو قوم پرستی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیشتر جاپانی اس سرکاری تدفین کے مخالف تھے۔ بہت سوں کو شکایت ہے کہ تقریب پر بہت زیادہ خرچ کیا گیا ۔

حکومت کا اندازہ ہے کہ اس پر بارہ ملین ڈالر خرچ ہوں گے، جو اس سے قبل کےاندازے سے کہیں زیادہ ہے ۔

04:47 28.9.2022

روس کے زیر نگرانی یوکرینی علاقوں میں روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے چار حصوں کے روس کے ساتھ الحاق کے لئے، روسی حکام کے زیر نگرانی، ریفرنڈم میں ووٹنگ منگل کو ختم ہو گئی جبکہ یوکرین کی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں نے ان انتخابات کو دھوکہ دہی کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ، روس کی جانب سے من گھڑت نتائج کا جو بھی اعلان کیا جاتا ہے، ہم اور ہمارے شراکت دار اسے مسترد کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روس پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ووٹنگ جمعے کو روس کے زیر کنٹرول لوہانسک اور خیر سن علاقوں اور ڈونیٹسک اور زاپوریزہیا کے زیر قبضہ علاقوں میں شروع ہوئی جس کے لئے روسی فوجی گھر گھر جا کر یوکرینی باشندوں کو بندوق کی نوک پر ووٹ دینے کا حکم دیتے رہے ہیں۔

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے منگل کو کہا کہ اگر روس کے خلاف دھمکیاں حد سے بڑھ جاتی ہیں تو وہ بغیر کسی سے پوچھے اور طویل مشاورت کے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ روس یوکرین کی حکومت کے خلاف، جس نے بڑے پیمانے پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، سب سے طاقتور ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہے میدویدیف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نیٹو اس تنازعہ میں براہ راست مداخلت سے باز آجائے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اتوار کو دیر گئے نشر ہونے والے سی بی ایس نیوز کے ’60 منٹس‘ شو کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ نے عوامی اور نجی طور پر روس پر واضح کر دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں دھمکیاں دینا بند کرے۔

بلنکن نے کہا ہم نے اسے بالکل واضح کر دیا ہے اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG