رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:34 26.9.2022

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 32 افراد ہلاک، 60 لاپتا

دریائے کراٹویا میں لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کیا جا رہے جب کہ کناروں پر لواحقین اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔ 26 ستمبر 2022
دریائے کراٹویا میں لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کیا جا رہے جب کہ کناروں پر لواحقین اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔ 26 ستمبر 2022

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی بنگلہ دیش کے ایک دریا کروٹوا میں ہندو یاتریوں سے بھری ایک کشتی کے ڈوبنے سے، جس میں گنجائش سے زیادہ مسافر بھرے ہوئے تھے، 32 لوگ ہلاک اور 60 لا پتا ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے پیر کے روز سات مزید نعشیں بازیاب کیں۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس چھوٹی کشتی پر زیادہ تر عورتیں او ر بچے سوار تھے ، جو حادثےسے قبل علاقے کے ایک معروف مندر کی طرف جا رہی تھی۔

اس مندر میں ہندوؤں کے ایک بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا کے موقع پر ہزاروں یاتری جمع ہوتے ہیں۔

جب وہ قصبے بودا کے قریب پہنچی تو توازن بگڑنے کے باعث الٹ گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس چیف سراج الہدی نے بتایا کہ کشتی میں گنجائش سے تین گنا زیادہ مسافر سوار تھے ۔ صبح کے وقت شدید بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے یاتری مندر تک جلد پہنچنے کے لیے کشتی میں تیزی سے سوار ہو گئے ۔

ملاح نے بتایا کہ اس نے کشتی کا وزن کو کم کرنے کے لیے کچھ لوگوں سے اترنے کو کہا لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی ۔

14:39 26.9.2022

یوکرینی بندرگاہ اودیسا کے قریب ڈرون حملہ

یوکرین کی بندرگاہ اناج کی برآمد کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ روس نے جنگ کے دوران بندگاہ کی ناکہ بندی کر دی تھی اور بیرونی ممالک کو اناج کی فراہمی رک گئی ہے۔ روس سے اجانزت ملنے کے بعد ایک گودام سے جہاز پر اناج لادا جا رہا ہے۔ اب حال ہی میں اس بندرگاہ کے قریب حملہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو
یوکرین کی بندرگاہ اناج کی برآمد کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ روس نے جنگ کے دوران بندگاہ کی ناکہ بندی کر دی تھی اور بیرونی ممالک کو اناج کی فراہمی رک گئی ہے۔ روس سے اجانزت ملنے کے بعد ایک گودام سے جہاز پر اناج لادا جا رہا ہے۔ اب حال ہی میں اس بندرگاہ کے قریب حملہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو

یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا کے قریب رات گئے ایک فوجی تنصیب پر ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں وہاں موجود گولہ بارود میں دھماکہ ہوا اوربڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ۔

اس سے چند گھنٹے قبل امریکہ نے روس کے خلاف ایک فیصلہ کن کارروائی کا عزم اور یہ انتباہ کیاتھا کہ اگر اس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو اسے "تباہ کن نتائج" کا سامنا ہو گا۔

یہ فضائی حملہ حالیہ دنوں میں اہم جنوبی شہر پر ڈرون حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین تھا ۔

یوکرین کی فوج کی جنوبی کمان نے پیر کو بتایا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

11:31 27.9.2022

عالمی معیشت کی افزائش کی نمو آئندہ سال بھی سست رہنے کی توقع

چین کا ایک نوجوان باڑ کی دوسری جانب آرڈر ڈیلیور کر رہا ہے۔
چین کا ایک نوجوان باڑ کی دوسری جانب آرڈر ڈیلیور کر رہا ہے۔

پیرس میں قائم ایک بین الاقوامی ادارے، آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیولپ منٹ ، او ای سی ڈی ، کے مطابق اس سال کے باقی عرصے میں عالمی معیشت کی نشو و نما سست رہےگی اور 2023 میں مزید سست ہو جائے گی۔

او ای سی ڈی نے یوکرین پر روس کے حملے اور چین کی سو شیو اکنامک پالیسیوں کو اس سست روی کی بڑی وجوہات میں شامل کیا ہے۔

ادارے کے سیکرٹری جنرل متھیاس کورمین نے پیر کے روز پیرس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ،" جنگ ، توانائی اور خوراک کی قیمتوں کے بھاری بوجھ کا مطلب یہ ہے کہ افزائش کی رفتار سست تر ہو گی اور افراط زر بلند تر اور مزید مستقل ہو گی۔

رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ دنیا بھر میں کویڈ 19 کے بارے میں خدشات میں کمی کے بعد اقتصادی سر گرمیوں میں ایک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن عالمی سطح پر افزائش کا اندازہ 2022 کے دوسرے نصف حصے میں بدستور سست رہا اور اندازہ ہے کہ یہ 2023 میں مزید سست ہو گا اور سالانہ نمو صرف 2 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی۔

11:51 27.9.2022

فرانس کے صدر میکران دسمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے

فرانس کے صدر ایمانوئل میکران، فائل فوٹو
فرانس کے صدر ایمانوئل میکران، فائل فوٹو

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکراں دسمبر کے شروع میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے جو صدر جو بائیڈن کی مدت صدارت میں ان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

امریکہ کے مڈ ٹرم انتخابات اور تھینکس گونگ کی تعطیل کے بعد یکم دسمبر کو ہونے والا یہ دورہ میکراں کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا جو مئی 2017 میں پہلی بار اپنے ملک کی قیادت کے لیے منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے اس سال کے شروع میں ایک دوسرا انتخاب جیتا۔

وہ ٹرمپ کے دور صدارت میں بھی امریکہ کا ایک سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پئیر نے پیر کے روز اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سب سے پرانےاتحادی ، فرانس کے ساتھ ہمارے گہرے اور پائدار تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

کرونا وائرس کے پھوٹنے کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وائٹ ہاؤس کسی عالمی رہنما کے سرکاری دورے کی میزبانی کرے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG