رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

11:57 21.9.2022

روس کے زیرقبضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرنڈم، پوٹن کا روسیوں کو متحرک کرنے کا اعلان

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بدھ کے روز قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ روسی شہریوں کو جزوی طورپر متحرک کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب ایک روز قبل مشرقی اور جنوبی یوکرین میں روسی کنٹرول کے علاقوں کے لوگوں کی جانب سے خود کو روس کا لازمی حصہ بننے کے لیے ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کو اب سات ماہ ہو چکے ہیں اور دونوں فریقوں کی جانب سے میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ممکنہ طور پر بعض محاذوں پر ناکامی کے بعد روس یوکرین کے ان علاقوں کو نگلنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں آبادی کے کچھ حصوں میں اس کے ہم نوا موجود ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ روس کے ان اقدامات کے ردعمل میں جنگ کادائرہ مزید پھیل سکتا ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ریفرنڈم،جمعہ کو لوہانسک، کھیرسن اور جزوی طور پر روس کے کنٹرول والے زاپوریژیا اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں شروع ہوں گے۔

12:31 21.9.2022

روس پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے صدر بائیڈن کے اختیارات میں توسیع کے اقدامات

یوکرین کے شہر ازیوم میں جنگ سے تباہی کے بعد لوگ خوراک کی امداد کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ 14۔ ستمبر 2022
یوکرین کے شہر ازیوم میں جنگ سے تباہی کے بعد لوگ خوراک کی امداد کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ 14۔ ستمبر 2022

امریکی قانون سازوں نے روس پر اس سال کے شروع میں یوکرین پر بلا اشتعال حملے کی بنا پر اس کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے لیے منگل کے روز صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اختیار میں توسیع دینے کی جانب پیش رفت کی۔

ریپبلکن سینیٹر پیٹ ٹومی اور ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہولن نے روسی تیل کی برآمدات کی قیمت کو محدود کرنے کے لیے G-7 رہنماؤں کے ساتھ انتظامیہ کی کوششوں کی حمایت کرنے والا ایک لائحہ عمل متعارف کرایا۔

امریکہ اور گروپ سیون کے اتحادی توقع ہے کہ روسی تیل کی برآمدات کے لیے ایک محدود قیمت پر دسمبر تک متفق ہو جائیں گے جو لگ بھگ وہی وقت ہو گا جب یورپی یونین کی تیل کی پابندیاں بھی نافذ ہو جائیں گی۔

22:24 21.9.2022

پاکستان کا بڑا حصہ زیر آب ہے، دنیا کو موسمیاتی تغیر کی بڑی انسانی قیمت چکانا پڑ رہی ہے: بائیڈن

صدر جو بائیدن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
صدر جو بائیدن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمنٹے کی امریکہ کے کرادار کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کا زیادہ تر حصہ ابھی تک زیر آب ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس تے خطاب کرتے ہوئے صدر بایڈن نےعالمی غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے 2.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی امداد کا اعلان کیا۔

آب و ہوا کے عالمی چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ مسئلہ دنیا کے تمام لوگوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ قرن ہائے افریقہ میں خشک سالی اور قحط کا سامنا ہے تو پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ماحولیاتی تبدیلیوں کی بڑی انسانی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ماحولیاتی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے کے 369 بلیں ڈاالرز کی ریکارڈ رقم مختص کی ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پیرس کلائیمیٹ معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے۔

23:15 21.9.2022

ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہے، ایرانی صدر

جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خطاب
جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خطاب

ایران کے صدر نے بدھ کو کہا کہ ان کا ملک جوہری پروگرام کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے سنجیدہ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وہ کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ کے وعدوں پر بھروسہ کر سکتا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے اس موضوع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اس وقت خطاب کیا جب جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت نتیجہ خیز مرحلے پر پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر رئیسی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’ہماری خواہش صرف ایک بات پر مرکوز ہے اور وہ ہے وعدوں کی پاسداری،‘‘ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دراصل یہ امریکہ ہی تھا جو معاہدے سے نکل گیا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایران ’’بغیر ضمانتوں اور یقین دہانیوں کے واقعی یہ اعتماد کر سکتا ہے کہ امریکہ اس بار اپنے وعدوں پرقائم رہے گا۔‘‘ رئیسی نے کہا کہ ’’امریکہ نے اس جوہری معاہدے کو کچل دیا تھا۔‘‘

انہوں نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی یک طرفہ جانچ پڑتال پر زور دیا جاتا ہے جب کہ کئی ممالک کے جوہری پروگرام خفیہ رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ ایران ’’اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ وسیع اور بہتر تعلقات‘‘ کا خواہاں ہے۔ وہ دراصل سعودی عرب اور خطے کے دیگر عرب ممالک کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

رئیسی نے ایران پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ’’ایران کے عوام کو سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔ مغربی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں نے ایران کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے اور گزشتہ سال ملک میں افراط زر کی شرح چالیس فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ موسم گرما کے دوران، ایران کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG