رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:14 15.9.2022

ریلوے ہڑتال ٹلنے سے معیشت تباہ کن اثرات سے بچ گئی ہے، بائیڈن

یو ایس ریل روڈز اور ورکرز یونین کے درمیان معاہدے کے بعد صدر بائیڈن اظہار خیال کر رہے ہیں (رائٹرز)
یو ایس ریل روڈز اور ورکرز یونین کے درمیان معاہدے کے بعد صدر بائیڈن اظہار خیال کر رہے ہیں (رائٹرز)

صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ریلوے کے ورکروں کے ساتھ ایک معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر وہ ہڑتال ٹل گئی ہے جس کی وجہ سے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے تھے۔

ریل روڈز اور یونین کے نمائندوں کے درمیان محکمہ محنت کے اندر بیس گھنٹوں تک مذاکرات ہوتے رہے ہیں جو نصف شب کے بعد بھی جاری رہے تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ اس بات کا خطرہ موجود تھا کہ کسی ڈیل تک نہ پہنچنے کی صورت میں جمعے کو ملک بھر میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں بند ہو جائیں۔

امریکہ میں ریلوے کے ادارہ ’ایمٹریک‘ ریلوے یونین کے ساتھ اس معاہدہ کے طے پانے کے بعد منسوخ ہونے والی ٹرین سروس کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاوس میں صدر جو بائیڈن نے ریلوے یونین اور ریل کمپنیوں کو سراہا کہ اس معاہدے سے ریل سروس کے بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے جس سے ملک کی معیشت اور امریکی خاندانوں کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

ہڑتال کی صورت میں مسافروں کے لیے ریل سروس کا نظام درہم برہم ہو سکتا تھا اور ساتھ مال گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند ہو سکتی تھی۔ بہت سے ریل ٹریکس مال بردار گاڑیوں کی ملکیت میں ہیں جن پر مسافر ٹرینین بھی چلا کرتی ہیں۔ نئی لیبر ڈیل کے تحت ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 24 فیصد ہوا ہے اور انہیں پانچ ہزار ڈالر بطور بونس بھی ملیں گے۔

ریل روڈز نے ورکروں کی حاضری سے متعلق سخت پالیسیوں کو بھی نرم کیا ہے تاکہ کام کے ماحول سے متعلق یونین کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اس معاہدے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ریل سسٹم بغیر خلل کے کام کرتا رہے گا۔

09:35 16.9.2022

میانمار: بی بی سی کی خاتون رپورٹر کو تین سال قید بامشقت کی سزا

ینگون میں فوج کے خلاف مظاہروں کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو پویس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ 27 فروری 2021
ینگون میں فوج کے خلاف مظاہروں کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو پویس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ 27 فروری 2021

ینگون کی ایک عدالت نے میانمار کی ایک صحافی کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، جس کے بارے میں ایک وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی بنیاد پر دی گئی سزا ہے ۔

صحافی ,ٹیٹ ٹیٹ کھین بی بی سی میڈیا ایکشن کے لیے کام کرتی تھیں۔ انہیں اگست 2021 میں گرفتاری کے بعد سے انسین جیل میں رکھا گیا تھا۔

ینگون کے ڈسٹرکٹ باہان کی ایک عدالت نے خاتون صحافی کو میانمار کی پینل کوٹ کی شق 505 کے تحت اشتعال انگیزی کا مجرم قرار دیا ۔ اس کی سزا تین سال قید با مشقت ہے.

ایک وکیل نے جو صحافیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کیس سے واقفیت رکھتا ہے, اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی او اے کو بتایا کہ پراسیکیوٹر نے ثبوت فراہم نہیں کiے اور یہ کہ کھین کو انسین جیل کے ایک وارڈ میں متنقل کر دیا گیا ہے جہاں سزا یافتہ مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔

11:12 16.9.2022

جنوبی افریقہ کے صدر کا دورہ امریکہ، یوکرین جنگ سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع

جنوبی افریقہ کےصدر سیرل رامافوسا۔ فائل فوٹو
جنوبی افریقہ کےصدر سیرل رامافوسا۔ فائل فوٹو

صد ر جو بائیڈن اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، یوکرین میں روس کی جنگ، آب و ہوا کے مسائل، تجارت اور مزید موضوعات پر وائٹ ہاؤس میں بات چیت کریں گے۔

بائیڈن جمعہ کو رامافوسا کی میزبانی کریں گے۔ وہ ان افریقی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایک غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ میں روس کے اقدامات کی مذمت سے گریز کیا ہے اور کسی ثالث کے ذریعے تصفئے پر زور دیا ہے۔

جنوبی افریقی حکام نے کہا کہ رامافوسا بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات اور نائب صدر کاملا ہیرس کے ساتھ الگ بات چیت کے دوران تنازع کے خاتمے کے لیے گفت و شنید کی ضرورت پر زور دیں گے۔

11:21 16.9.2022

امریکہ نے روس کی دفاعی صنعت سمیت متعدد کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فائل فوٹو

امریکہ نے جمعرات کو روسیوں کی دفاعی صنعت پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ "امریکہ روسی حکومت کو یوکرین کے خلاف اس کی جنگ کا جواب دہ ٹھہرانا جاری رکھے ہوئے ہے۔"

انہوں نےکہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں بڑے روسی دفاعی ادارے، اہم جدید ٹیکنالوجی کمپنیاں جو روس کے دفاعی صنعتیوں اور مالیاتی ڈھانچے کی مدد کرتی ہیں، روسی ملٹری انٹیلی جینس کا ایک ادارہ ااور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے منسلک افراد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدف بنائے جانے والوں میں یوکرین کے ہزاروں ٹن اناج کے قبضے یا چوری کی نگرانی کرنے والے پانچ عہدے داروں سمیت روس کے 22 پراکسی عہد ے دار شامل ہیں ۔

ان پابندیوں کے تحت ان بلیک لسٹ کیے جانے والوں کے امریکہ میں موجود ہر قسم کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکی افراد یا کمپنیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے کی ممانعت ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG