امریکی سنٹرل بینک کی ڈیجیٹل ڈالر کی جانب پیش رفت
صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جمعے کے روز امریکی سنٹرل بینک کی طرف سے ڈیجیٹل ڈالر کے نام سے جانی جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بنانے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھانےکا اعلان کیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے سے عالمی مالیاتی نظام میں امریکہ کے رہنما کے طور پر کردار کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔
وائٹ ہاوس نے جمعہ کو کہا کہ صدر بائیڈن کے رواں سال مارچ میں جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ڈیجیٹل اثاثوں کو
ریگولیٹ کرنے کے سلسلے میں امریکی اداروں نے 9 رپورٹس پیش کی ہیں ۔
خبررساں ادارے ایسو سی ا یٹڈ پریس کے مطابق
یہ رپورٹس کرپٹوکرنسی کے مالیاتی منڈیوں، ماحولیات، جدت اور اقتصادی نظام پر اثرات کے متعلق ہیں۔
وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ ان کی ادارے کی ایک سفارش ہے کہ امریکہ اس سلسے میں پالیسی سازی اور تکنیکی کام کی تکمیل کرے تاکہ ڈیجیٹل کرنسی کے امریکی مفاد میں تعین کی صورت میں ملک اس کےلیے تیار ہو۔
روسی فوجیوں سے شہروں اور قصبوں کو واپس لینے کا عمل مسلسل جاری رہے گا، ولادویمرزیلینسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز اپنےعومام سے وعدہ کیا کہ روسی فوجیوں سے شہروں اور قصبوں کو واپس لینے کی سسلسلےوار فتوحات کے بعد کوئی وقفہ نہیں آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام یوکرین کو آزاد نہیں کرالیا جاتا تب تک کوئی خاموشی نہیں ہوگی۔
اختتام ہفتہ یوکرین کے ایک بڑے حصے کے شہر اور قصبے روسی گولہ باری کا ہدف بنے۔
برطانوی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ میدان جنگ میں پسپائیوں کے باعث روس شہری اہداف پر حملوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔
انسانی ہمدردی کی امداد تقسیم کرنے والا ویٹیکن کا ایک کونوائے بھی حملوں کی زد میں آنے والوں میں شامل تھا۔تا ہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
خارکیف میں پراسیکیوٹرز روس پر حال ہی میں آزاد ہونے والے ایک گاؤں میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
یوکرین: آزاد کرائے گئے علاقوں سے نعشوں کی تلاش جاری
یوکرین نے ازیوم اور روس سے واگزار کرائےگئے ملک کے شمال مشرقی حصے کے دوسرے قصبوں میں جنگ میں اپنے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تلاش جاری رکھی ۔ ازیوم کے مئیر ویلری مرچینکو نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ قبروں کی کھدائی جا ری ہے اور تمام باقیات کو خارکیف منتقل کیا جا رہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام مزید دو ہفتے جاری رہےگا۔
یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے ہفتے کو کہا تھا کہ تفتیش کاروں نے ازیوم میں دفن کچھ فوجیوں کے خلاف اذیت رسانی کے نئے شواہد دریافت کئے ہی، ازیوم یوکرین کے شمال مشرقی خار کیف کے علاقے کے ان بیس سے زیادہ قصبوں میں سے ایک ہے جسے یوکرین نے روس کے کئی ماہ کے قبضے کےبعد واگزار کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقام پر 17 نعشیں ملی ہیں جن پر اذیت رسانی کے نشانات تھے۔
یوکرین کے عہدےداروں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ازیوم کے قریب جنگلاتی علاقوں سے 440 نعشیں ملیں ، جن میں سے بیشتر کو شہریوں کے طور پر شناخت کیا گیا ۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے یہ ثابت ہوا ہے کہ روسی فورسز نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ ماسکو سات ماہ کے حملے کے دوران شہریوں کو ہدف بنانے سے بار بار انکار کر چکا ہے۔ کریملن نے قبروں کی دریافت پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
اسی دوران اتوار کے روزبرطانو ی انٹیلی جینس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ لڑائی جاری ہے ، اور روس نے گزشتہ ہفتے سویلین انفرا اسٹرکچر پر حملوں میں اضافہ کیا ہے ۔
صومالیہ: شدت پسندوں کے خلاف شہریوں نے ہتھیار اٹھانے شروع کر دیے
صومالیہ کے تین عینی شاہدین نے اتوار کو بتایا ہے کہ حکومت سے منسلک ایک صومالی ملیشیا نے الشباب گروپ کے کم از کم 45 جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے ، جب کہ ملک کے وسطی علاقوں میں شورش پسندوں کے خلاف ہتھیار اٹھا نے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہفتے کے روز جنگجووں کی گردن زنی کے واقعات کے بعد ہیران میں الشباب اور وفاقی حکومت سے منسلک نئی توسیع شدہ ملیشیاوں کےدرمیان خاصی زیادہ لڑائی ہوئی ہے ۔
صومالی وزیر داخلہ احمد معلم فقی نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ۔ الشباب کا ترجمان بھی تبصرے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھا ۔
الشباب ، القاعدہ سے منسلک ایک اسلام پرست گروپ ، 2006 سے صومالیہ کی کمزور مرکزی حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے ۔ وہ شرعی قانون کی سخت تشریح کا نفاذ چاہتا ہے ۔