یوکرینی صدر ولادو میر زیلنسکی کا ایزیم کا دورہ، فوجیوں سے ملاقات
یوکرین کے صدر ولادو میر پوٹن نے بدھ کے روز ایزیم شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی اور گزشتہ ہفتے روسی فورسز نے علاقہ واپس لینے کی ان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہمارے فوجی یہاں ہیں۔ یہ ایک بہت اہم چیز ہے اس سے لوگو ں کومدد ملتی ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ لوگ ان سے کیسے ایک حساس موقع پر ملتے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماری فوج کے ساتھ زندگی واپس آگئی ہے۔
یوکرین کی فورسز نے روس کی جانب سے اپنا حملہ شروع کرنے کے سات ماہ بعد ایک جوابی حملہ کرتے ہوئے شمالی مشرقی یوکرین میں خارکیف میں بڑے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے یورپی مدد پر گفتگو کے لیے بدھ کے روز زیلنسکی سے ملاقات کرنے کیف جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کےساتھ یورپ کی یک جہتی بدستور غیر متزلزل رہے گی ۔
اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں انہوں نے کہا ،" میں یہاں اس یقین کے ساتھ کھڑی ہوں کہ ضروری جرائت اور ضروری یک جہتی کے ساتھ پوٹن ناکام ہو جائیں گے اور یورپ غالب آجائے گا" ۔
وان ڈر لین نے یوکرین میں روس کی جنگ کو جمہوریت کے خلاف ایک مطلق العنانیت قرار دیا اور کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں جاری رہیں گی ۔
صدر زی جن پنگ قازقستان پہنچ گئے، قازق صدر سے ملاقات، شنگھائی کانفرنس میں شرکت کریں گے
چین کے صدر زی جن پنگ وسطی ایشیا کے دو سب سے گنجان آباد ملکوں قازقستان اور ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی کامیابی کو اجاگر کرنا ہے ۔
2020 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کویڈ 19 وبا کو صحت عامہ کی ایک ہنگامی صورتحال قرار دیے جانے کے بعد سے زی کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکاییف سے ایک ملاقات کے دوران زی نے قازقستان کی علاقائی سلامتی کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا
زی نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کیسی ہی تبدیلی آئے، ہم قازقستان کو اپنی آزادی، اقتدار اعلی اورعلاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مضبوط حمایت جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ان اصلاحات کی بھی حمایت کریں گے جو آپ استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں اور ہم آپ کے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی قوت کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ قازقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق زی توقع ہے کہ قازقستان کے صدر کے ساتھ متعدد دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
بھارت، پاکستان، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ازبکستان کے ہنما جمعرات اور جمعے کو ازبکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہرسمرقند میں شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
صدر بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ
صدر بائیڈن کی مقبولیت میں اس موسم گرما میں اپنے کم ترین پوائنٹس کے بعد اب نمایاں اضافہ ہواہے لیکن معیشت سے نمٹے کے ان کے طریقے پر خدشات ابھی جاری ہیں ۔
ایسو سی ایٹ پریس این او آر سی سینٹر فار پبلکن افئیرز ریسرچ کے ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ بائیڈن کے لیے جولائی میں مقبولیت کی شرح 36 فیصد تھی جو اب 45 فیصد ہو گئی ہے۔
ان کی مقبولیت کی یہ بحالی کی وجہ یہ ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل ڈیمو کریٹس کی جانب سےان کی حمایت پھر واپس آگی ہے ۔
معیشت بائیڈن کے لیے مسلسل ایک کمزور پوائنٹ ہے ، صرف 38 فیصد نے ان کی اقتصادی قیادت کو منظور کیا کیو ں کہ ملک کو انتہائی بلند افراط زر کا سامنا ہے اور ری پبلکنز ، امریکی گھرانوں کے مالی امور کو اپنے اگلے وسط مدتی انتخابات کا محور بنانے کی کوشش کریں گے۔
کرونا وائرس : گھر سے دفتر کا کام کرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی
عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پہلے دو برسوں میں گھر سے دفتر کا کام کرنے والے لوگوں کی تعداد تین گنا ہو گی۔ گھروں کی قیمتوں اور کرائیوں میں اضافہ ہوا اور اپنی آمدنی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ کرائے پر خرچ کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔
یہ نتائج جمعرات کو جاری ہونے والے اس سروے کے ہیں جس میں اس بارے میں سب سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران امریکہ میں زندگی کس طرح تبدیل ہو گئی ہے۔
امریکہ کے مردم شماری کے بیورو کی جانب سے سال 2021 میں امریکی کمیونیٹی کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اکٹھے رہنے والے غیر شادی شدہ جوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، بہت کم لوگوں نے گھر بدلے ، امریکیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو۔
عالمی وبا کے پھیلاؤ کا اثر تعلیم کے شعبے پر بھی ہوا ہے اور پری اسکول داخلوں میں کمی آئی ہے، اور ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا جو خود کو کثیر نسلی کے طور پر متعارف کراتے ہیں۔