رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

10:46 12.9.2022

سری لنکا کو بندعنوانی پر قابو پانا اور زرعت کو بہتر بنان ہو گا، یوایس ایڈ

سری لنکا میں معاشی بحران کے نتیجے میں ملک بھر میں ایندھن کی شدید قلت ہو گئی ہے۔
سری لنکا میں معاشی بحران کے نتیجے میں ملک بھر میں ایندھن کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایک امریکی سفارت کار نے اتوار کے روز سری لنکا کے حکام پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی سے نمٹنے اور حالیہ تاریخ کے اپنے بدترین ملکی بحران سے نکلنے کے لیے معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ انتظامی اصلاحات متعارف کرائیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے صحافیوں کو بتایا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کے ارادوں پر بین الاقوامی اور مقامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

پاور نے کہا، "صرف امداد اس ملک کی پریشانیوں کو ختم نہیں کرے گی۔"

اپنے دو روزہ دورے کے دوران، پاور نے سری لنکا کو کل 60 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ ہفتہ کو دارالحکومت کولمبو سے باہر جا-ایلا میں چاول کے کھیت میں کسانوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے بعد، انہوں نے اگلی کاشت کے موسم کے لیے وقت پر زرعی کیمیکل خریدنے کے لیے 40 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔

کاشت کے گزشتہ دو موسموں میں زرعی پیداوار نصف سے زیادہ گر گئی کیونکہ حکام نے اورگینک کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے کیمیائی کھادوں کی درآمد پر بظاہر پابندی عائد کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق، 6 ملین سے زیادہ لوگوں کو , جو سری لنکا کی آبادی کا تقریباً 30 فیصد ہیں، اس وقت خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے اور انہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اتوار کو، انہوں نے کہا کہ مالی لحاظ سے کمزور خاندانوں کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اضافی 20 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

10:56 12.9.2022

چین: ہوسٹل میں کرونا کے چند کیسزکی نشاندہی پر 500 طالب علموں کو قرنطینہ کے مرکز بھیج دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے پریمیئر کالج فار براڈکاسٹ جرنلسٹس کے تقریباً 500 طلباء کو ان کے ہوسٹل میں کویڈ 19 کےچند کیسز منظر عام پر آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی کے 488 طلباء کو 19 اساتذہ اور پانچ معاونین کے ساتھ جمعہ کی رات بس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے تک، تقریباً 65 ملین چینی باشندے لاک ڈاؤن کی زد میں تھے جب کہ اتوار کو ملک بھر میں صرف 1,248 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے زیادہ کیسز میں وبا کی علامتیں بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

لاک ڈاؤن نے آن لائن مظاہروں اور صحت کے کارکنوں اور پولیس کے ساتھ محاذ آرائی کو جنم دیا ہے، اور معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ، جس سے الیکٹرانکس اور دیگر مصنوعات کی عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

موسم گرما کے دوران چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں ہفتوں تک جاری رہنے والا لاک ڈاؤن تارکین وطن کارکنوں اور غیر ملکی کاروباری افراد کے انخلا کی وجہ بنا۔

10:44 13.9.2022

یوکرین کے روس کے خلاف فوجی کامیابی کے دعوؤں پر امریکہ کا محتاط ردعمل

خارکیف کے قریب روس سے چھنے گئے علاقے میں یوکرین کے فوجی ایک گاڑی میں آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ 12 ستمبر 2022
خارکیف کے قریب روس سے چھنے گئے علاقے میں یوکرین کے فوجی ایک گاڑی میں آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ 12 ستمبر 2022

امریکی صدر بائیڈن اور دوسرے امریکی رہنما یوکرین کی جانب سے شمال میں روسی فوجیوں کو پسپا کرنے کے بعد ایک قبل از فتح کا اعلان کرنے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

اس کی بجائے فوجی عہدے دار آئندہ ہونے والی لڑائیوں کا انتظار کر رہے ہیں اور یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے اور تربیت میں توسیع کے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں، اور اس کےساتھ ساتھ جنگی میدان میں روس کی اچانک ، ڈرامائی ناکامیوں پر اس کے رد عمل کا انتظار کر رہے ہیں ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اگرچہ اختتام ہفتہ یوکرین کی کامیابیوں پر وسیع پیمانے پر جشن منایا گیا ، تاہم امریکی عہدے دار جانتے ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے پاس اب بھی وسائل اور فوجی موجود ہیں اور ان کی فورسز ابھی بھی یوکرین کے مشرق اور جنوب کے بڑے حصوں پر کنٹرول رکھتی ہیں۔

10:56 13.9.2022

صدر بائیڈن کی کینسر کے خاتمے کی مہم، اموات میں 50 فی صد کمی لانے کا ہدف

صدر بائیڈن کینسر کے خاتمے کی مہم کے سلسلے میں بوسٹن میں تقریر کر رہےہیں۔12 ستمبر
صدر بائیڈن کینسر کے خاتمے کی مہم کے سلسلے میں بوسٹن میں تقریر کر رہےہیں۔12 ستمبر

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ایک نئے "قومی مقصد" کینسر کے خاتمے کے لیے ان کی انتظامیہ کی کوشش " کے لیے اکٹھے ہوں۔

جان ایف کینیڈی صدارتی لائبریری اور عجائب گھر میں، بائیڈن نے 60 سال پہلے کی مشہور مون شاٹ تقریر کو اجاگر کرتے ہوئے خلائی دوڑ کو اپنی کوشش سے تشبیہ دی اور امید ظاہر کی کہ یہ بھی امریکیوں کو متحرک کرے گی۔

بائیڈن نے کینیڈی کی خلائی کوششوں کے بارے میں کہا ، " انہوں نے ایک قومی مقصد تشکیل دیا جو امریکی عوام اور ایک مشترکہ مقصد کو اکٹھا کرسکتا تھا ،"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم التوا کے لیے اسی طرح کی مخالفت کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔"

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق بائیڈن کو امید ہے کہ فروری میں طے کیے گئے ہدف کے مطابق امریکہ میں اگلے 25 برسوں میں کینسر سے ہونےوالی ہلاکتوں میں پچاس فیصد کمی آ جائے گی اور کینسر میں مبتلا افراد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب سرمایہ کاری سے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG