منی سوٹا میں 15 ہزار نرسوں کی ہٹرتال
امریکی ریاست منی سوٹا میں ہزاروں نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے پیر کو تین روزہ ہڑتال کا آغاز کیا۔
ہڑتالی نرسوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوںط میں اضافے سے بقول ان کے کرونا وائرس کی وبا کے دوران نرسوں کی جو شدید کمی ہوئی ہے، اس پر قابو پا کر طبی عملے کی کمی کے مسئلے کو حل کر کے مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق منیاپولس اور ڈولتھ کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے سات نظاموں میں کام کرنے والی تقریباً 15,000 نرسوں نے واک آؤٹ کیا ۔
یونین کا کہنا ہے کہ یہ نجی شعبے کی نرسوں کی اب تک کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔ متاثرہ اسپتالوں نے کہا ہے کہ انہوں نے عارضی نرسیں بھرتی کی ہیں اور توقع ہے کہ وہ زیادہ تر سروسز کو برقرار رکھیں گے۔
منی سوٹا کی نرسوں کی ہڑتا ل ملک بھر میں یونین کی سرگرمی میں اضافے کےدوران ہوئی ہے ۔ اگر کانگریس نے ریلوے سے متعلق مؤثر اقدامات نہ کیے ریل روڈ کے کارکن جمعے سے ملک گیر سطح کی
ہڑتال شروع کر سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلنکن کی میکسیکو کے صدر سے ملاقات، امیگریشن سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیالات
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے پیر کے روز میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات کی تاکہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان تعلقات کو بحال کیا جا سکے جو امیگریشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے کشیدہ ہو چکے ہیں ۔
بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ہم نے امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے انسانی سرحدی انتظام کی پالیسیوں اور قانونی طریقوں کی توسیع سمیت مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
بلنکن نے، جن کے ساتھ میکسکو کے سینئر حکام بھی موجود تھے ، مزید کہا "ہم نے امیگریشن کی بنیادی وجوہات پر توجہ دی، جن پر میکسیکو اور امریکہ ایسے طریقوں سے تعاون کر رہے ہیں جو ہم نے پہلے نہیں دیکھے تھے،"
امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور نائب تجارتی نمائندے جیم وائٹ اعلیٰ سطحی اقتصادی بات چیت کے لیے وزیر خارجہ بلنکن کے ہمراہ میکسیکو سٹی گئے۔
جوہری ہتھیار شمالی کوریا کو اپنے ہی ہاتھوں تباہی کی جانب دھکیل سکتے ہیں
جنوبی کوریا نے منگل کے روز شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اس کے جوہری ہتھیاروں کا استعمال اسے اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کے راستے پر ڈال دے گا۔
جنوبی کاریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ایک حالیہ قانون سے ، جس کے تحت اسے حفظ ما تقدم کے طور پر اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہو گا کہ سیول اور واشنگٹن اپنی مشترکہ فوجی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ،
سیول کے انتباہ سے شمالی کوریا مشتعل ہو سکتا ہے اور دونوں حریفوں کے درمیان دشمنیا ں مزید بڑ ھ سکتی ہیں ، جب کہ سیول نےجزیرہ نما کوریا میں کشیدگیوں سے بچنے کے لیے روایتی طور پر پیانگ یانگ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کیا ہے ۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے منگل کوکہا کہ شمالی کوریا حفظ ما تقدم کے طور پر حملوں ، میزائل ڈیفینس سسٹم اور بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائی میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے جب کہ وہ امریکہ سے سیکیورٹی کے نئے وعدے کا منتظر ہے ۔
بھوک کے عالمی بحران کا حل جادوئی بیج ہیں، بل گیٹس
بل گیٹس نے کہا ہے کہ بھوک کا عالمی بحران اتنا بڑا ہے کہ خوراک کی امداد اس مسئلے کو پوری طرح حل نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ مزید درکار ہے وہ ہے فارمنگ ٹیکنالوجی میں اختراعات جن کے لیے وہ بڑے عرصے سے فنڈز دیتے رہے ہیں تاکہ اس بحران کو ختم کیا جا سکے جس کے بارے میں بل گیٹس اور میلنڈا فاونڈیشن نے منگل کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں خوراک کے عدم تحفظ سمیت، مشترکہ عالمی ترقیاتی اہداف کے لیے بڑے دھچکوں کو دستاویزی شکل میں پیش کیا گیا ہے ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، گیٹس نے دلیل دی کہ کاشتکاری کی ٹیکنالوجی میں اختراعات، خاص طور پروہ ، جسے وہ "جادو" فصل کے بیج کہتے ہیں، بحران کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔
ان بیجوں کو آب و ہوا کی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے اور زرعی کیڑوں کے خلاف مزاحمت کے لیے بنایا گیا ہے۔
کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان بیجوں پر انحصار دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متصادم ہے کیونکہ ان کو اگانے کے لیے عام طور پر معدنی ایندھن پر مبنی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔