رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

23:28 5.9.2022

کینیڈا، 10 افراد چاقو کے وار سے ہلاک، پولیس کو حملہ آوروں کی تلاش

حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دیگر ان کی زد میں آگئے۔
حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دیگر ان کی زد میں آگئے۔

کینیڈین پولیس دو افراد کی تلاش کر رہی ہے جن پر ایک مقامی کمیونٹی اور قریبی قصبے میں 10 افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کرنے کا شبہ ہے۔ بڑے پیمانے پر اس تلاش کا پیر کو دوسرا دن تھا۔

حکام نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دیگر ان کی زد میں آگئے۔ یہ حملے ملک کی مہلک ترین اجتماعی ہلاکتوں میں سے ایک تھے۔

یہ واقعہ صوبہ ساسکچیوان کے گاؤں ویلڈن اور جیمز اسمتھ کری نیشن پر پیش آیا۔ حکام نے جرائم کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، لیکن ایک سینئر مقامی رہنما کا خیال ہے کہ یہ منشیات کا استعمال کرنے والوں کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مشتبہ افراد کو آخری بار اتوار کی دوپہر صوبائی دارالحکومت ریجینا میں دیکھا گیا تھا۔ یہ اس جگہ سے تقریباً 335 کلومیٹر جنوب میں ہے جہاں چاقو کے حملے ہوئے۔

13:33 6.9.2022

جرمنی اس سال مزید تین جوہری بجلی گھر بند کر دے گا

جرمنی کا نیکرویستھم نیوکلیئر پاور پلانٹ
جرمنی کا نیکرویستھم نیوکلیئر پاور پلانٹ

جرمنی میں عہدے داروں نے پیر کو بتایا کہ جرمنی اس سال ملک کے تین باقی ماندہ جوہری پاور پلانٹس کو بند کرنے کے اپنے پرانے منصوبے پر قائم ہے لیکن آنے والے مہینوں میں توانائی کی کمی کی صورت میں ان میں سے دو کو دوبارہ فعال کرنے کا آپشن اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔

یہ اعلان ایک انتہائی متوقع دباؤ کے ٹیسٹ کی اشاعت کے بعد کیا گیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا تھا کہ یورپ میں درپیش توانائی کے بحران کی وجہ سے جرمنی کا پاور گرڈ بجلی کے ممکنہ دباؤ سے کیسے نمٹے گا۔

دوسرے یور پی ملکوں کی طرح جرمنی بھی یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے دوران روس سے قدرتی گیس کی ترسیل میں کمی کے باوجود اس موسم سرما میں بجلی کی فراہمی جاری اور گھر گرم رہیں۔

حکومت پہلے ہی متعدد اقدامات کے اعلان کر چکی ہے جن میں دوسرے سپلائرز سے مائع قدرتی گیس کی درآمد شامل ہے جب کہ جرمنی اپنے شہریوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ توانائی کو ہر ممکن بچانے کی کوشش کریں۔

جرمنی کا پاور گرڈ، جو کہ یورپی نیٹ ورک کا مرکزی مقام ہے، اس صور ت میں بہت زیادہ دباؤکا شکار ہو سکتا ہے اگر صارفین موسم سرما میں الیکٹرک ہیٹر استعمال کرتے ہیں اور پڑوسی ملکوں کی جانب سے توانائی کی سخت مانگ کا مطلب ہے کہ توانائی کی برآمدات میں اضافہ ہو گا ۔

13:40 6.9.2022

یوکرین جنگ: روس شمالی کوریا سے بڑی مقدار میں گولا بارود خرید سکتاہے

امریکی انٹیلی جنس کی ایک نئی میں کہا گیا ہے کہ روسی وزارت دفاع یوکرین میں جاری اپنی لڑائی کے لیے شمالی کوریا سے لاکھوں راکٹ اور توپوں کے گولے خریدنے کے مرحلے میں ہے ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حقیقت کہ روس کا شمالی کوریاکی جانب راغب ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی فوج کو یوکرین میں گولابارود کی سپلائی کی شدید قلتوں کا مسلسل سامنا ہے جس کی وجہ برآمدات پر کنٹرول اور پابندیاں بھی ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کے عہدے داروں کا خیال ہے کہ روس شمالی کوریا سے اضافی فوجی ساز و سامان خریدنے پر غور کر سکتا ہے ۔

13:48 6.9.2022

زمبابوے میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 700 بچے ہلاک

زمبابوے میں خواتین اپنے بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں۔
زمبابوے میں خواتین اپنے بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں۔

زمبابوے کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں اپریل سے شروع ہونے والی خسرہ کی وبا سے اب تک تقریباً 700 بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ چار ستمبر تک ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کی تعداد 6291 ۔

حکومت نے چھ ماہ سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکوں کی ایک مہم شروع کے ہے او روائتی اور مذہبی راہنماؤں کو اس مہم میں ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔

زمبابوے کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل پرائیویٹ پریکٹیشنرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر جوہانس مریسا نے پیر کے روز ایسو سی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بڑے پیمانے پر جاری ویکسی نیشن کی اپنی مہم کو تیز کرنا چاہئے اور ویکسی نیشن کے خلاف مذہبی گروپس میں خاص طور پر آگاہی پیدا کرنے کے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔

پیر کے روز یونیسیف نے کہا کہ اسے بچوں میں خسرہ کے کیسز اور ان کی اموات کی تعداد پر گہری تشویش ہے ۔ ادارے نے کہا کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کے ذریعے حکومت کو اس وبا سے نمٹنے میں مدد کر رہا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG