رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:45 22.2.2023

برطانیہ: ہفتے میں چار دن کام کا تجربہ کامیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کا ایک حالیہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

گزشتہ برس جون سے دسمبر کے درمیان 61 کمپنیوں کے تین ہزار ملازمین سے ہفتے میں چار دن کام کرایا گیا تھا۔

اس تجربے کے بعد 61 میں سے 56 کمپنیوں نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل میں بھی چار دن کے ورک ویک کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

ٹرائل میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن کام کرنے سے ان کی پرسنل اور ورک لائف میں توازن پیدا ہوا ہے۔

ٹرائل کے نتائج کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں ملازمین کے جاب چھوڑنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں

22:40 22.2.2023

افغان صوبے ہلمند میں ویڈیو رپورٹنگ پر پابندی لگا دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان حکام نے صحافیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ویڈیو رپورٹنگ نہیں کریں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحافی طالبان حکام یا کسی بھی عام شہری کا ویڈیو انٹرویو نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان کی تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے افغان صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سخت مشکلات اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کے باعث کئی میڈیا ادارے بند ہو چکے ہیں۔

افغان میڈیا کی مختلف تنظیموں نے طالبان کی وزارتِ اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہلمند میں لگائی گئی اس پابندی کی وضاحت کرے۔

وزارت نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

22:37 22.2.2023

جاپان کے سفیر کی کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات

جاپان کے سفیر تاکاشی اوکادا کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 22 فروری 2023
جاپان کے سفیر تاکاشی اوکادا کابل میں طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 22 فروری 2023

جاپان کے سفیرتاکاشی اوکادا نے کابل میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی اور لڑکیوں کی تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان میں نیا تعلیمی سال مارچ میں شروع ہوگا۔

کابل میں جاپانی سفارت خانے نے سلسلہ وار ٹویٹس میں اس ملاقات کے بارے میں بتایا ہے جس میں افغانستان کی صورت حال اور بیرونی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’انہوں نے بین الاقوامی برادری کی جاری انسانی امداد کی وضاحت کی اور انسانی حقوق، اور دوسرے مسائل سمیت دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔‘‘

04:13 16.2.2023

نیوزی لینڈ: سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی، بحالی کا کام شروع

سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 14 فروری 2023
سمندری طوفان گیبریل سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 14 فروری 2023

نیوزی لینڈ طوفان گیبریل سے ہونے والے نقصانات کی جانچ اور بحالی کا عمل شروع کر رہا ہے۔

سمندری طوفان گیبریل کے نتیجے میں 40 سینٹی میٹر تک بارشیں ہوئیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی جس سے سڑکیں بہہ گئیں اور پوری کمیونٹیز کو بیرونی دنیا سے منقطع کر دیا۔

کم از کم 9,000 رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جب کہ دیگر رہائشی سیلاب کے بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے اپنی چھتوں پر چلے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی جزیرے پر 1,400 سے زیادہ افراد کا اب بھی کوئی سراغ نہیں ملا ، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

بحرالکاہل کے جزیرے پر آنے والے بدترین طوفان کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG