رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

04:05 16.2.2023

امریکہ افغانستان کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک ہے: رپورٹ

افغانستان کی بحالی کے خصوصی انسپکٹر جنرل ایس آئی جی اے آر کی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ افغانستان کا واحد سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے،۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نےاگست 2021 سے 1.1 بلین ڈالر کی فلاحی امداد فراہم کی ہے۔

اس امداد میں یوایس اے آئی ڈی سے تقریباً 812 ملین ڈالراور امریکی محکمہء خارجہ سے تقریباً 320 ملین ڈالر شامل ہیں۔

04:03 16.2.2023

داعش خراسان گروپ بین الاقوامی برداری کا مشترکہ دشمن ہے: زلمے خلیل زاد

زلمے خلیل زاد۔ فائل فوٹو
زلمے خلیل زاد۔ فائل فوٹو

افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ داعش خراسان گروپ ،بین الاقوامی برادری کا مشترکہ دشمن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف تعاون مستقبل کے تعلقات کا اہم حصہ ہو سکتا ہے۔

خلیل زاد نے پشتو اور دری زبان میں کی جانے والی ٹویٹس میں کابل میں داعش خراسان گروپ کے خلاف طالبان کے آپریشن کے بارے میں وائس آف امریکہ ویب کی خبر کو ری ٹویٹ کیا ہے جس کے مطابق پیر کو داعش ۔خراسان کے 3 جنگجو ہلاک اور ایک گرفتارہوا۔

خلیل زاد نے مزید کہاکہ دوحہ معاہدے کا مکمل نفاذ ،آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

03:56 14.2.2023

زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35000 سے بڑھ گئی

زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ۔ 12 فروری 2023
زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ۔ 12 فروری 2023

امدادی ٹیموں نے پیر کے روز زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام سمیٹنا شروع کر دیا ہے کیونکہ اب مزید کسی اور کے زندہ رہنے کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے۔ ترقی اور شام میں آے والے اس زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35,000 سے بڑھ چکی ہے۔

شام کے بارے میں زیادہ تشویش پائی جاتی ہے جو پہلے ہی 12 سال سے جاری خانہ جنگی کی زد میں ہے، اقوام متحدہ نے پیر کے روز ایک ہنگامی اجلاس میں اس بارے میں سوچ بچار کی کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں امداد سرگرمیوں میں کس طرح اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

شام کے صدر بشار الاسد، ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا، جہاں اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسد نے امداد کی اجازت دینے کے لیے ترکی سے شمال مغربی شام تک دو مزید سرحدی گزرگاہیں باب السلام اور الراعی کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

زلزلہ آنے سے پہلے، شمال مغربی شام کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے 49 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے تقریباً تمام اہم انسانی امداد ترکی سے باب الحوا کراسنگ کے ذریعے پہنچائی جا رہی تھی۔

22:22 13.2.2023

سویڈن کے پاکستانی سفارنے سے 1600 افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف

پشاور کے امیگریشن آفس کے باہر ایک افغان باشندہ اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی ویزے کی مدت بڑھانے کے لیے قطار میں کھڑا ہے۔ فائل فوٹو
پشاور کے امیگریشن آفس کے باہر ایک افغان باشندہ اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی ویزے کی مدت بڑھانے کے لیے قطار میں کھڑا ہے۔ فائل فوٹو

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر 1600 پاکستانی ویزے جاری کیے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس سکینڈل کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یورپ میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو افغان باشندوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ابھی تک ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

ماضی میں بھی افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے جانے کی خبریں سامنے آتی رہیں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG