رسائی کے لنکس

عالمی رہنماؤں,اداروں کی جانب سےسلمان تاثیر کےقتل کی مذمت

عالمی رہنماؤں,اداروں کی جانب سےسلمان تاثیر کےقتل کی مذمت
عالمی رہنماؤں,اداروں کی جانب سےسلمان تاثیر کےقتل کی مذمت

دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمشن نے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون نے پاکستان میں سزا سے مبرا ہونے کے ماحول کو ہوا دی ہے جس سے مسلمان اور اقلیتیں دونوں متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نسرکی نے بان کی مون کی جانب سے ایک بیان میںٕ کہا کہ پاکستان کے اہم رہنما کی موت ملک اور قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

سلمان تاثیرکوگزشتہ روز اسلام آباد کے ایک ریسٹورینٹ کے باہر مبینہ طور پران کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔ گرفتاری کے بعد مبینہ قاتل نے کہ دعویٰ کیا کہ اس نے سلمان تاثیر کو پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی پاداشت میں ہلاک کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی سلمان تاثیر کے قتل کی پر زور مذمت کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے سلمان تاثیر کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ انہیں سلمان تاثیر سے ملنے کا موقع ملاتھا اور وہ ان کی تعلیم عام کرنے اور رواداری کو فروغ دینے کی کوششوں سے متاثر ہوئی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت اور عوام کی ملک میں امن اور استحکام لانے کی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کے وعدوں پر کاربند رہے گا۔

دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمشن نے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون نے پاکستان میں سزا سے مبرا ہونے کے ماحول کو ہوا دی ہے جس سے مسلمان اور اقلیتیں دونوں متاثر ہیں۔

یو ایس کمشن آن انٹرنیشنل رلیجس فریڈم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سلمان تاثیر کی ناموس رسالت کے متنازعے قانون پر تنقید جراتمندانہ تھی جس کی وجہ سے انہیں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔

کمشن نے سلمان تاثیر کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس قانون کو ختم کریں جومذہبی آزادی کے خلاف ہے اور پاکستان کی داخلی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق یہ کمشن دنیا بھر میں مذہبی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں حقائق اور حالات کے پیش نظر اپنی سفارشات امریکی صدر، وزیر خارجہ اور کانگرس کو پیش کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG