رسائی کے لنکس

برازیل کو شکست، بیلجیم سیمی فائنل میں پہنچ گیا


برازیل کی شکست سے دل برداشتہ ایک فین صدمے کی حالت میں۔ 6 جولائی 2018
برازیل کی شکست سے دل برداشتہ ایک فین صدمے کی حالت میں۔ 6 جولائی 2018

فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کو دو،ایک سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کے مڈفیلڈر فرنانڈینہو نے اون گول کرے حریف بیلجیم کو برتری دلائی۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی برازیلین کھلاڑی کا یہ دوسرا’ اون گول ‘ہے، اس سے قبل 2014ء میں مارسیلو نے کروشیا کے خلاف میچ میں’ اون گول‘کیا تھا۔

اکتسویں منٹ میں بیلجیم کے اسٹرائیکر کیون ڈی بروینے نے گول کرکے ٹیم کی برتری ڈبل کر دی اور پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔

برازیل کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گیارہ میچوں میں دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد10میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برازیل کے ریناٹو آگسٹو نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری تو کم کردی لیکن مزید کوئی گول نہ ہونے کے باعث بیلجیم نے میچ دو، ایک سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اور برازیل کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

برازیل نے پچھلے چار ورلڈ کپ مقابلوں میں سے تین میں بیلجیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں برازیل کا یہ مسلسل ساتواں کوارٹر فائنل تھا جن میں سے اُسے 2006 پھر 2010 اوراس کے بعد آج کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

XS
SM
MD
LG