رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ فٹ بال: کوارٹر فائنل راؤنڈ آج شروع ہوگا


اب تک کھیلے گئے ورلڈکپس میں دونوں ٹیمیں 7 بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ ان میں سے دو مرتبہ یوراگوئے اور ایک مرتبہ فرانس کامیاب ہوا ہے جبکہ چار میچز بغیر ہار جیت کےختم ہوئے۔

ورلڈ کپ فٹ بال 2018ء کا کوارٹر فائنل راؤنڈ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں جمعے کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کے درمیان اور دوسرا میچ برازیل اور بیلجیم کے درمیان ہوگا۔

یوراگوئے کی کارکردگی پر ایک نظر
یوراگوئے 9 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں ہے۔ گروپ اے میں رہتے ہوئے اس نے اپنی تینوں میچز کامیابی سے اپنے نام کیے جبکہ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوا تھا جسے اس نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

ٹاپ ایٹ میں جگہ پانے والی یوراگوئے کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار دفاعی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اس کے کپتان ڈیگو گوڈن، اسٹرائیک فورس لوئس سوریز اور ایڈنسن کاوانی نے ادا کیا۔

فرانس کی کارگردگی
فرانس نے گروپ کے تین میچز میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ پری کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ ارجنٹائن سے تھا جسے اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی تھی۔

کیلیان ایم باپے فرانس کے سب سے خطرناک اسٹرائیکر ہیں جنہوں نے ارجنٹائن کے خلاف دو گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اب تک کھیلے گئے ورلڈکپس میں دونوں ٹیمیں 7 بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ ان میں سے دو مرتبہ یوراگوئے اور ایک مرتبہ فرانس کامیاب ہوا ہے جبکہ چار میچز بغیر ہار جیت کےختم ہوئے۔

برازیل اور بیلجیم کی کامیابیاں
کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں آج برازیل اور بیلجیم ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ بیلجیم نے اپنے گروپ ای کے دو میچز جیتے اور ایک ڈرا کیا۔

برازیل کو ٹاپ اسٹار نیمار کا آسرا ہے جن کی بدولت وہ ناک آئوٹ مرحلے میں جاپان کو دو گول کے مقابلے میں تین گول سے زیر کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

آج کی چاروں ٹیموں میں سے برازیل کا ہی پلہ سب سے بھاری ہے جس کی ایک وجہ اس کا اب تک پانچ مرتبہ فائنل جیتنا بھی ہے۔

ہفتے کو ہونے والے مقابلے
آج کی چاروں ٹیموں کے علاوہ جو دیگر ٹیمیں کوارٹر فائنل تک پہنچی ہیں ان میں سوئیڈن، روس، کروشیا اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔

یہ چاروں ٹیمیں ہفتہ 7 جولائی کو اپنے میچز کھیلیں گی۔ سوئیڈن کا مقابلہ انگلینڈ سے اور روس کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG