رسائی کے لنکس

عالمی کپ فٹ بال: گھانا کے افریقی شائقین یک آواز


گھانا، افریقہ کی واحدٹیم ہےجو اِس سال فٹ بال کےعالمی کپ کےلیےمقابلہ کر رہی ہے، اورجنوبی افریقہ اورپورےافریقی برِ اعظم کےشائقین گھانا کی حمایت میں اکٹھے ہوگئے ہیں۔

گھانا کی ٹیم کو، جسے‘ بلیک اسٹارز’ کے نام سے پکارا جاتا ہےجمعے کو جوہانسبرگ میں یوروگوائےکےخلاف کوارٹر فائنل کھیل رہی ہے۔ گھانا کی ٹیم کو توقع ہے کہ وہ عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

جنوبی افریقہ کےعہدے داروں نے گھانا کےجھنڈےتقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں، اور کئی ایک ذرائع سےمطالبہ کیا جارہا ہے کہ

ٹیم کا نام بدل کر‘بلیک اسٹارز آف افریقہ’ رکھا جائے، تاکہ گھانا، برِاعظم کے دل کی دھڑکن کے طور پرنمایاں ہو۔

دریں اثنا، عالمی فٹ بال کی انتظامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے چاروں کوارٹر فائنل میچوں کے لیے ٹکٹیں دستیاب ہیں۔

عالمی فٹ بال کی تنظیم (فیفا)نے بدھ کو بتایا کہ آٹھ فائنل ٹیموں تک پہنچنے سے قبل ہی مقابلے سے باہر ہوجانے والی کچھ ٹیموں کے شائقین نے اپنے ٹکٹ واپس کر دیے ہیں۔

جس کا مطلب یہ ہوا کہ جمعے کو پورٹ الزبیتھ میں کھیلے جانے والے ہالینڈ برازیل میچ کے لیے 500کے لگ بھگ ٹکٹ دستیاب ہیں، جب کہ سوکر سٹی، جوہانسبرگ میں یوروگوائے اور گھانا کے میچ کے لیے تقریباً 1200ٹکٹ موجود ہیں۔

ہفتے کو کیپ ٹاؤن میں ارجنٹینا اور جرمنی کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے لگ بھگ 300ٹکٹ دستیاب ہیں، جب کہ بدھ کوالیز پارک ، جوہانسبرگ میں اسپین پراگوائے کے مابین میچ میں نشستوں کی دستیابی کے بارے میں فیفا ہفتے کو اعلان کرے گی۔

XS
SM
MD
LG