رسائی کے لنکس

2011ء کے اواخر تک ورلڈ کرکٹ الیون پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے: آئی سی سی


2011ء کے اواخر تک ورلڈ کرکٹ الیون پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے: آئی سی سی
2011ء کے اواخر تک ورلڈ کرکٹ الیون پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے اعلان کیا ہے کہ اُسے توقع ہے کہ 2011ء کے اواخر تک ورلڈ الیون کرکٹ انوی ٹیشن ٹیم کوپاکستان کے دورے پر بھیجا جا سکے گا۔

گذشتہ سال مارچ میں سری لنکا کی ٹیم کو پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا گیا، جِس واقعے میں آٹھ لوگ ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔

اِس بات کا اعلان ‘دِی وِزڈن کرکٹر’ میگزین کے سمبتر کے شمارے میں کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیرمین، گائلز کلارک ، آئی سی سی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کےدوروں پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ دورہ بہت جلد طےپاجائے گا۔

لیکن کلارک کا کہنا ہے کہ کسی قومی ٹیم کے لیے پاکستان جانا قبل از وقت ہوگا۔ آئی سی سی ابھی تک ملک کی سکیورٹی صورتِ حال اور کھلاڑیوں کی دستیابی کے معاملےکا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ ، کلارک کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG