رسائی کے لنکس

جم ینگ کم ورلڈ بینک کی صدارت کے لیے نامزد


امریکی صدر براک اوباما نے ڈارٹ ماؤتھ کالج کے پریذیڈنٹ جم ینگ کم کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کیاہے۔

52 سالہ جم ینگ کم کوریا نژاد ہیں اور ایک اعلی ترین بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے لیے سربراہ کے طور پر ان کی نامزدگی بہت سے افراد کے لیے حیران کن ہے۔

مسٹر اوبامانے جمعے کے روز کہا کہ کم کے پاس اس عہدے کے لیے کافی تعلیمی استعداد اور قابلیت موجود ہے اور وہ امریکی تنوع کی ایک نمایاں علامت ہیں اور اس وہ صحت عامہ کے شعبے میں عالمی سطح کے ایک ماہر ہیں۔

صدر نے کہا کہ ان کے پاس عالمی تجرجہ ہے، وہ ایشیا سے لے کر افریقہ اور امریکہ تک میں ، ایک چھوٹے گاؤں سے ملک کے صدر مقام تک میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی زندگی کی کہانی ہمارے ملک کے تنوع کے رنگ نمایاں طورپر پیش کرتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہر وہ شخص ان جیسا مرتبہ حاصل کرسکتا ہے جو ان کی طرح سخت محنت کرنے اور دوسروں کے لیے سوچنے کے لیے تیار ہو۔

ورلڈ بینک کے بورڈ کی منظوری کی صورت میں کم ، موجودہ صدر رابرٹ زولیک کی جگہ لیں گے ، جنہوں نے حال ہی میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیاتھا۔

ان کا استعفیٰ جون کے آخر میں روبہ عمل ہوگا۔

عالمی بینک کا سربراہ ہمیشہ ایک امریکی رہاہے لیکن اس بار امریکہ کی نامزدگی سے نمایاں طورپر ایک مختلف چہرہ سامنے آیا ہے۔

عالمی بینک کے سربراہ کا چناؤ عموماً کسی ایسی شخصیت کا کیا جاتا ہے جس کا پس منظر کاروباری یا مالیاتی ہو۔ لیکن صدر اوباما نے غربت اور بیماریوں کے خلاف عالمی بینک کی قیادت کے لیے جم ینگ کم کو نامزد کیا ہے جو ایک معالج اور ماہر بشریات کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG