رسائی کے لنکس

خواتین کے لئے منفرد مارننگ شو ’صبح کی کہانی‘


عموماً تمام مارننگ شوز میں خواتین کو نازک مزاج دکھایا جاتا ہے یا پھر ان شوز میں ہفتوں تک شادی کی رسومات کی ادائیگی ہی بڑھا چڑھا کر دکھائی جاتی رہی ہے۔ لیکن، ’صبح کی کہانی ‘روایتی ڈگر سے ذرا ہٹ کر ہے

نجی ٹی وی چینل ’کہانی‘ سے گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا مارننگ شو ’صبح کی کہانی‘ انفرادیت کے حوالے سے باقی تمام چینلز سے بازی لے گیا ہے۔

عموماً تمام مارننگ شوز میں خواتین کو نازک مزاج دکھایا جاتا ہے یا پھر ان شوز میں ہفتوں تک شادی کی رسومات کی ادائیگی ہی بڑھا چڑھا کر دکھائی جاتی رہی ہے۔ لیکن، ’صبح کی کہانی‘ روایتی ڈگر سے ذرا ہٹ کر ہے۔

یہ مارننگ شو زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ایسی خواتین کو ناظرین سے ملواتا ہے جو حقیقی زندگی کی ’ہیروئن‘ نہیں ’ہیرو‘ ہیں۔

اس پروگرام کو ہوسٹ کرنے کی ذمے داری نوجوان میزبان مدیحہ نقوی کی ہے جنہیں آپ اس سے قبل ’جیو تیز‘ کے شو ’دودھ پتی‘ میں دیکھ چکے ہیں۔

چینل کے انتظامی حکام نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’صبح کی کہانی‘ کا مقصد پاکستانی خواتین کی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

پہلے ہفتے کے مہمانوں میں فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارائیں، خواتین میوزیشنز، وی جے اور فیشن انڈسٹری سے جڑی کامیاب خواتین شامل تھیں۔

پروگرام کی دو خصوصیات یہ بھی ہیں کہ شو کے مستقل سیگمنٹس میں کوکنگ، ڈرامہ سیریل ریویوز، فلم ریویوز اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خواتین شو کے لئے تصاویر کے ہمراہ اپنی آپ بیتی سے بھی دوسروں کو آگاہ کرسکیں گی۔

دوسرے سگمنٹ میں ایس ایم ایس کے ذریعے تمام خواتین کچھ آسان سوالات کے جوابات دے کر قیمتی انعامات بھی حاصل کرسکیں گی۔

XS
SM
MD
LG