رسائی کے لنکس

کیٹ مڈلٹن اورشہزادہ ولیم کی شادی کی تیاریاں


کیٹ مڈلٹن اورشہزادہ ولیم کی شادی کی تیاریاں
کیٹ مڈلٹن اورشہزادہ ولیم کی شادی کی تیاریاں

جوڑے نے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی، جب کہ اُنھوں نے ایک نئے اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور شہزادے کے نام سے منسوب ایک ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا

اِس ماہ کے آخر میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنی شادی میں عوام کے سامنےنظر آنے سےقبل، پیر کےروزاپنے چاہنے والوں کے ایک مجمعے سےملاقات کی۔

مشرقی لینکشائر میں ڈارون نامی شمالی قصبے میں تیز بارش کےباوجودلوگوں کے ایک ہجوم نے جوڑے کو خوش آمدید کہا۔

جوڑے نے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی، جب کہ اُنھوں نے ایک نئےاسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور شہزادے کے نام سے منسوب ایک ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا۔

’دِی اِسکل فورس پرنسس ایوارڈ‘ 2012ء سے ایسے نوجوان کو دیا جائے گا جو اچھے کردار کا مظاہرہ کرے گا یا کمیونٹی کے لیے کوئی نمایاں کام کر دکھائے گا۔ ’اِسکل فورس ‘ خیراتی ادارے کےطور پر تعلیمی بہبود کا کام کرے گا، جس کی سرپرستی شہزادہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم اور اُن کی ہونے والی بیوی قریبی وِٹن کنٹری پارک کی طرف روانہ ہوئے، جو بلیک برن میں واقع ہے، جہاں اُن کے تقریباً 15000چاہنے والوں نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ جوڑے نے آؤٹ ڈور کھیلوں کی تقریبات دیکھیں اور مڈلٹن نے جھنڈے کو لہرا کر 100میٹر ریس کے آغاز کا اعلان کیا۔

ملک کے دورے کے دوران وہ چار مقامات پر رُکیں گے۔ 29اپریل کو جوڑے کی شادی کے بعدمڈلٹن ایک دِن ملکہ کے طور پرحکمرانی کریں گی۔

XS
SM
MD
LG