رسائی کے لنکس

نمک کم استعمال کریں: عالمی ادارہ صحت کا مشورہ


عالمی ادارے نے کہا ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ دو گرام سے بھی کم سوڈیم اور پانچ گرام سے کم مقدار میں نمک استعمال کرنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غذائیت سے متعلق اپنی نئی ہدایات میں بالغ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نمک کم استعمال کریں۔

جمعرات کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ دو گرام سے بھی کم سوڈیم اور پانچ گرام سے کم مقدار میں نمک استعمال کرنا چاہیے۔

بیان میں مشورہ دیا گیا ہے کہ لوگوں کو اپنی خوراک میں پوٹاشیم کی مقدار بھی بڑھانی چاہیے۔

عالمی ادارے کے مطابق ان سفارشات کا مقصد لوگوں میں بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کے امکانات کو کم کرنا ہے جو دل کی بیماریوں اور دورے کا ایک اہم سبب ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی جسم کو سوڈیم کی درکار مقدار دودھ، بالائی اور انڈوں کے استعمال سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اسنیکس وغیر میں بھی اس کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔

پوٹاشیم کے لیے عالمی ادارے نے لوبیا، اخروٹ، اور پالک اور کیلے جیسی سبزیوں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG